کابینہ
کابینہ نے،ہندوستان اور جاپان کے درمیان پائیدارشہری ترقی کے شعبے میں، تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
02 JUN 2021 12:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 جون2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت، مرکزی کابینہ نے ،حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور حکومت جاپان کی آراضی ، بنیادی ڈھانچے ، نقل وحمل اور سیاحت کی وزارت کے درمیان پائیدار شہری ترقی سے متعلق تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کی منظوری دے دی ۔یہ مفاہمت نامہ شہری ترقی سے متعلق 2007 کے موجودہ مفاہمت نامے کی جگہ لے گا۔
نفاذ کی حکمت عملی:
تعاون کے اس مفاہمت نامے کے طریقہ کار کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی ) قائم کیا جائے گا، جو قانون سے متعلق حکمت عملی اور نفاذ کے پروگرام طے کرے گا۔یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک مرتبہ باری باری سے جاپان اور ہندوستان میں اجلاس کرے گا۔
ا س مفاہمت نامے کے تحت تعاون پرعمل درآمد، دستخط ہونے کی تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ پانچ سال کی مدت تک جاری رہے گا۔اس کے بعداس کی خودکار طورپر، ایک وقت میں آئندہ پانچ برس کی مدت کے لئے، تجدید کی جاسکتی ہے۔
اہم اثر :
تعاون کا یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں مستحکم ، گہرے اور طویل مدتی باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔
فوائد :
اس مفاہمت نامے سے توقع ہے کہ پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں روزگار کے مواقع وضع ہوں گے جن میں شہری منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں کا فروغ ،قابل برداشت ہاؤسنگ ( کرائے کی ہاؤسنگ سمیت ) ، شہری سیلاب کا انتظامیہ ، سیوریج اور گندے پانی کا انتظامیہ ،شہری ٹرانسپورٹ ( انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم) ، نقل وحرکت پر مبنی ترقی اور کثیر موڈل کو مربوط کرنا اور قدرتی آفات سے متعلق انتظامیہ کا فروغ شامل ہیں۔
تفصیلات :
تعاون کے اس مفاہمت نامے کے مقاصد میں پائیدار شہری ترقیات کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے تکنکی تعاون کے لئے راہ ہموار کرنا اور اس میں استحکام پیدا کرنا ہے ، جس میں شہری منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں کا فروغ ،قابل برداشت ہاؤسنگ ( کرائے کی ہاؤسنگ سمیت ) ، شہری سیلاب کا انتظامیہ ، سیوریج اور گندے پانی کا انتظامیہ ،شہری ٹرانسپورٹ ( انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم) ، نقل وحرکت پر مبنی ترقی اور کثیر موڈل کو مربوط کرنا اور قدرتی آفات سے متعلق انتظامیہ کا فروغ اور دیگر وہ شعبے شامل ہیں ، جن کی فریقین باہمی طورپر شناخت کریں گے۔ مجوزہ تعاون کا مفاہمت نامہ مندرجہ بالا شعبوںمیں کلیدی آموزش اور بہترین عوامل کے تبادلے کو قابل عمل بنائے گا۔
*************
م ن۔اع ۔رم
2021)-60 -03)
U- 5067
(Release ID: 1723890)
Visitor Counter : 226
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam