صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کے فعال معاملے کم ہو کر 22،28،724 ہوئے؛ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں 1،14،428 کی کمی درج کی گئی


1.73 لاکھ نئے معاملے کے ساتھ گذشتہ 45 دنوں میں یومیہ نئے معاملے اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچے

پچھلے دو دن سے روزانہ نئے معاملے 2 لاکھ سے کم

مسلسل سولہویں روز صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعدادروزانہ نئے معاملوں سے زیادہ

صحت یابی کی شرح بڑھ کر 90.80 فیصد ہوئی

روزانہ پازیٹو ہونے کی شرح 8.36فیصد؛ مسلسل 5 ویں دن 10فیصد سے کم

جانچ کی گنجائش میں بہت زیادہ اضافہ – اب تک 34.11 کروڑ جانچ کی گئی

Posted On: 29 MAY 2021 10:20AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 29 مئی         ہندوستان میں کووڈ – 19 کے فعال  معاملوں کی تعداد آج کم ہوکر 22،28،724 رہ گئی ہے۔ 10 مئی 2021 کو اپنی آخری چوٹی پرپہنچنے کے بعد سے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد میں کل  1،14،428 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یہ اب ملک کے کل پازیٹو معاملوں کا صرف 8.04فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012N41.jpg

روزانہ نئے معاملوں میں مسلسل دیکھی جا رہی  کمی کے ساتھ ہندوستان میں اب لگاتار 13 ویں دن کووڈ – 19 کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ پچھلے دو دن سے نئے معاملے روزانہ 2 لاکھ سے بھی کم درج کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،73،790 نئے معاملے درج کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022SIH.jpg

ساتھ ہی ہندوستان میں بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد کووڈ – 19 کے روزانہ کے نئے معاملوں سے مسلسل 16 ویں روز بھی کہیں زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،84،601  مریض صحت ہوئے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے  معاملوں کے مقابلہ میں بیماری سے 1،10،811 زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030KT2.jpg

ہندوستان میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے  پہلے ہی کل 2،51،78،011 افراد  کووڈ – 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،84،601 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے کی قومی شرح بھی بہتر ہو کر 90.80 فیصد ہو گئی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S1NJ.jpg

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20،80،048 ٹیسٹ کیے گئے تھے اور مجموعی طور پرہندوستان نے اب تک 34.11 کروڑ جانچ کر لی ہے۔

اگرچہ ملک بھر میں ایک طرف کووڈ کی جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے ، لیکن دوسری طرف  ہفتہ وار پازیٹو معاملوں کی شرح میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹو ہونے کی شرح فی الحال 9.84 فیصد  ہے جبکہ یومیہ پازیٹو ہونے کی شرح آج کم ہوکر 8.36 فیصد ہو گئی ہے۔ اب یہ  لگاتار 5 دنوں سے 10 فیصد سے کم رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CYV0.jpg

ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے  کے تحت آج ملک بھر میں کووڈ – 19 کے ٹیکے کی دی جا چکی خوراک کی مجموعی تعداد 20.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے جس نے 20 کروڑ  کا تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے۔

عارضی رپورٹ کے مطابق ، آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 20،89،02،445 نشستوں میں 29،72،971 کووڈ – 19 کی مجموعی خوراک دی جا چکی ہے۔

ان میں یہ شامل ہیں:

صحت کارکنان

پہلی خوراک

98,43,534

دوسری خوراک

67,60,010

فرنٹ لائن کارکنا

پہلی خوراک

1,54,62,813

دوسری خوراک

84,63,622

18-45 سال کے

پہلی خوراک

1,67,66,581

دوسری خوراک

298

45-60 سال کے

پہلی خوراک

6,45,90,833

دوسری خوراک

1,03,52,228

60 سال زیادہ عمر کے

پہلی خوراک

5,81,15,492

دوسری خوراک

1,85,47,034

مجموعی تعداد

20,89,02,445

  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4948


(Release ID: 1722784) Visitor Counter : 190