صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ 21.23 لاکھ ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے


مسلسل پانچ دنوں سے روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئےجارہے ہیں

یومیہ مثبت مریضوں کی تعداد36دنوں کے بعد سب سے کم2.4لاکھ ہوئی

یومیہ مثبت مریضوں کی شرح کم ہوکر 11.34 فیصد ہوگئی

Posted On: 23 MAY 2021 11:25AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،23مئی، 2021/

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.23 لاکھ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ، اس حصولیابی کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایک بارپھر  ایک روز میں سب زیادہ ٹیسٹ  کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ہندوستان میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے کا یہ پانچواں دن ہے۔ ہندوستان نے   جنوری 2020 میں ایک دن میں 25 لاکھ ٹیسٹ کرکے اپنی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 21,23,782 ٹیسٹ کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159GH.jpg

یومیہ مثبت مریضوں کی شرح کم ہوکر 11.34 فیصد ہوگئی ہے۔

ذیل میں یومیہ مثبت مریضوں کی شرح (اوسطاً 7 دن  ) پیش کی گئی ہے۔ 10 مئی کے بعد یہ سب سے نچلی سطح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023I10.jpg

دیگر مثبت پیش رفت میں، مسلسل سات دنوں میں  ہندوستان میں روزانہ نئے معاملے 3 لاکھ سے  کم درج ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2,40,842 یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ 17 اپریل 2021 کےبعد، جب  ایک دن میں2.34  لاکھ معاملے درج سامنے آئےتھے، یہ سب سے کم تعداد ہے۔

ہندوستان میں مسلسل نویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  روزانہ شفایابی کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں3,55,102شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ 

ہندوستان میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی  تعداد آج 2,34,25,467 تک پہنچ گئی۔  جبکہ شفایابی کی قومی شرح  میں مزید اضافہ ہوکر 88.30فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب، ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر آج 28,05,399ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,18,001کی کمی درج کی گئی ہے ۔  اب ملک بھر میں  10.57 فیصد مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھر کے مجموعی فعال معاملوں  میں سے 66.88 فیصد معاملے7 ریاستوں میں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B96N.jpg

سردست قومی شرح اموات1.13 فیصد پر قائم  ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,741اموات درج ہوئی ہیں۔

اموات کے نئے معاملات میں سے73.88   فیصد معاملے10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (682) اموات درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک  میں(451)  اموات ایک روز میں درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XDJA.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلےکے تحت ملک بھر میں  کووڈ-19 سے بچاؤ  کے لئے  لگائے جانے والے ٹیکوں کی تعدادمجموعی طور پر آج19.50 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ  کے مطابق28,00,808 سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر 19,50,04,184افرادکو  ویکسین کی خوراک دی جاچکی  ہے۔ان میں97,52,900حفظانصحت  سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 67,00,614ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔ 1,49,52,345 صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 83,26,534ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک) لی ہے، جبکہ 18 تا 44 سال کی عمر کے زمرے کے99,93,908مستفدین نے پہلی خوراک  حاصل کی ہے۔ 45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے 6,06,90,560مستفدین نے (پہلی خوراک) اور97,87,289 نے (دوسری خوراک) حاصل کی ہے۔ وہیں 60 سال سے زیادہ کی عمر کے5,65,55,558مستفدین نے  (پہلی خوراک) اور 1,82,44,476مستفدین (دوسری خوراک )حاصل کرچکے ہیں۔

 

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

97,52,900

دوسری خوراک

67,00,614

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,49,52,345

دوسری خوراک

83,26,534

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

99,93,908

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,06,90,560

دوسری خوراک

97,87,289

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,65,55,558

دوسری خوراک

1,82,44,476

میزان

19,50,04,184

 

ملک میں اب تک لگائے گئے ٹیکوں میں  سے66.27فیصد ٹیکے  10 ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AEIV.jpg

*****

ش ح۔ ن ر (23.05.2021)

U NO: 4739



(Release ID: 1721058) Visitor Counter : 231