صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستانی حکومت ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 15جون 2021 تک ویکسین خوراکوں کی سپلائی کی فراہمی سے متعلق پیشگی اطلاع مہیا کررہی ہے


ریاستوں کو کووڈ کے ٹیکے لگانے کےلئے ضلع وار، کووڈ ٹیکہ کاری مرکز وار (سی وی سی) پروگرام تیار کرنے کے لئے اوراسکی تشہیر کرنے کے لئے مشورہ دیا گیاکہ سی وی سیز ٹیکہ کاری مراکز پر بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے کوون کے متعلق قبل از وقت کلینڈر شائع کرے گا

Posted On: 19 MAY 2021 12:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 19مئی 2021: یکم مئی 2021 سے  قومی کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی اصلاح شدہ اور تیز رفتار حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔اس حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر  کل سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل) سے منظور شدہ ویکسین کی خوراکوں کا 50 فیصد ہندوستانی حکومت خریدے گی اور ریاستوں کو اس کی بلاقیمت فراہمی جاری رکھے گی جیسا کہ اس سے پہلے کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ  بقیہ 50 فیصد سی ڈی ایل کی منظوری والی ویکسین کی خوراکیں ریاستی سرکاروں اورنجی اسپتالوں کے ذریعہ راست خریداری کےلئے دستیاب رہیں گی۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو سپلائی کی جانے والی کووڈ ویکسین کی خوراکوں کی پورے مہینے دستیابی اور ریاستوں اورپرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ ان کی  راست خریداری کے لئے دستیاب رقم کے بارے میں مرکزی وزارت برائے صحت پیشگی اطلاع مہیا کراتی رہی ہے۔ وزیراعظم نے  کل ریاستوں اور ضلع کے افسران کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران اس بات کو  اجاگر کیا ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت نے  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  مئی 2021 اور جون 2021 کے  پہلے پندرہ روز کے دوران کووڈ ویکسین خوراکوں (کووی شیلڈ اورکو ویکسین دونوں)  کے مختص کئے جانے، اور کووڈ ویکسین کی خوراکوں (کووی شیلڈ اورکو ویکسین دونوں) جو ریاستیں اور پرائیویٹ اسپتال مئی اورجون 2021 کے درمیان براہ راست خرید سکتے ہیں ، کےمختص کئے جانے کے بارے میں لکھا ہے۔ اس کی بنا پر ریاستیں زیادہ بہتر اور موثر طور پر منصوبہ بندی کرسکیں گی۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت ہند کی طرف سے  پیشگی اطلاع کے مطابق  حکومت ہند کے ذریعہ ریاستوں کو  پہلی مئی 2021 سے 15 جون 2021 تک  مجموعی طور پر 5 کروڑ 86 لاکھ  اور 29 ہزار خوراکیں بلاقیمت مہیا کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ  ویکسین بنانےوالوں کی دی ہوئی اطلاع کے مطابق  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ راست خریداری کے لئے  مجموعی طور پر 4 کروڑ 87 لاکھ 55 ہزار خوراکیں  جون 2021 کے اختتام تک دستیاب رہیں گی۔

 جون 2021 کی سپلائی ٹائم لائن دکھانے والی مذکورہ بالا اطلاع کے پیش نظر اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے کامیاب نفاذ کے لئے دستیاب خوراکوں کے کارگر اور منصفانہ استفادہ کو یقینی بنانے کی غرض سے ،  ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  درج ذیل مشورے دیئے گئے ہیں:

  1. کووڈ-19 کی خوراکیں دینے کے لئے ضلع وار، کووڈ ٹیکہ کاری مرکز وار( سی وی سی) منصوبہ کی تیاری۔
  2. عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئےایسے منصوبے کی تشہیر کی غرض سے مختلف میڈیاپلیٹ فارموں کا استعمال۔
  3. ریاستی حکومتیں اور پرائیویٹ سی وی سی دونوں کی طرف سے کوون ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ٹیکہ کاری کے کلینڈر کی پیشگی اشاعت۔
  4. ریاستوں اور پرائیویٹ سی وی سیز کو  محض ایک دن کا ٹیکہ کاری کلینڈر شایع کرنے سے پرہیز۔
  5. سی وی سیز پر بھیڑ بھاڑ نہ ہونے کو یقینی بنانا۔
  6. کوون پر بکنگ اپائنمنٹس کے عمل کو بے رکاوٹ اورآسان بنانا۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ  افسران کو15 جون 2021 تک کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کا پیشگی منصوبہ بنائیں۔

ٹیکہ کاری کا عمل جو کووڈ-19 کےخطرے کی زد میں رہنے والے  افراد کے  تحفظ کا  ایک وسیلہ ہے، اس کی اعلی ترین سطح پر نگرانی کی جاتی ہے اورجائزہ لیا جاتا ہے۔

 

 

******

 

U-NO.4622

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 


(Release ID: 1719870) Visitor Counter : 275