صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 20 کروڑ سے زیادہ مفت ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں


ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی دو کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جنہیں لوگوں کو لگایا جانا ہے

اگلے تین دن کے اندر ریاستوں ،مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مزید تقریباً تین لاکھ ٹیکے حاصل کئے جائیں گے

Posted On: 17 MAY 2021 12:01PM by PIB Delhi

 

ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر حکومت ہند کوویڈ ٹیکوں کی تیاری اور اس کی سپلائی کو بڑھانے کی بہت سے کوششوں کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کوویڈ کے مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔کوویڈ کی جانچ، اس کا پتہ لگانے ،علاج اور کوویڈ کے مناسب برتاؤ کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم ، عالمی وبا کو قابو میں کرنے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔

کوویڈ -19 ٹیکہ کاری کی نرم روی اور تیز مرحلے  کی تین حکمت عملی کا نفاذ پہلی مئی 2021 سے شروع ہوا ۔ اس حکمت عملی کے تحت ہر ماہ میں کسی بھی مینو فیکچرر کی تیارکردہ ویکسین کے ڈوز میں سےہر ماہ 50 فیصد ایسی ڈوز   جسے مرکزی ادویات کی لیبارٹری سی  ڈی ایل کے ذریعہ منظور کیا گیا ہوبھارت سرکار خریدے گی۔یہ ویکسین پوری طرح مفت ریاستی سرکاروں کو دستیاب کرائی جاتی رہیں گی جیسا کہ پہلے کیا جاتا رہا ہے۔

بھارت سرکار نے اب تک ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20 کروڑ سے زیادہ ویکسین مفت فراہم کی ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت 16 مئی 2021 تک اوسطاً کیلکولیٹ کی گئی ٹیکوں کی  کل کھپت 187113705 ڈوز ہوئی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی دوکروڑ سے زیادہ (20496525)کوویڈ ٹیکے موجود ہیں جنہیں لگایا جانا ہے۔

مزید یہ کہ تین لاکھ (294660) ویکسین آنے والی ہیں اور انہیں اگلی تین دن کے اندر ریاستوں /مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ حاصل کر لیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SW8N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G56K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R5OT.jpg

 

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.4556



(Release ID: 1719270) Visitor Counter : 181