مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور 5G ٹکنالوجی کے درمیان کوئی رابطہ نہیں
Posted On:
10 MAY 2021 8:16PM by PIB Delhi
محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈیاو ٹی)، وزارت مواصلات کے علم میں آیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر متعدد گمراہ کن پیغامات پھیلائے جارہے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوروناوائرس کی دوسری لہر 5 جی موبائل ٹاور کی ٹیسٹنگکا نتیجہ ہے۔ ڈیاو ٹی کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق یہ پیغامات غلط ہیں اور اس میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے۔پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 5 جی ٹکنالوجی اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے درمیان کوئی ربط نہیں ہے اور ان سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں پھیلی ہوئی غلط معلومات اور افواہوں کی وجہ سے گمراہ نہ ہوں۔5 جی ٹکنالوجی کو کووڈ19 کی عالمی وبا سے جوڑنے والے دعوے غلط ہیں اور ان کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5 جی نیٹ ورک کی ٹیسٹنگ ابھی تک ہندوستان میں کہیں بھی شروع نہیں ہوئی ہے۔لہذا، یہ دعویٰ کہ 5 جی کے ٹرائل یا نیٹ ورک ہندوستان میں کورونا وائرس کا سبب بن رہے ہیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔
موبائل ٹاورز غیر آئیونی ریڈیو فریکوئینسی کا اخراج کرتے ہیں جو بہت کم طاقت رکھتے ہیں اور انسانوں سمیت زندہ خلیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے قاصر ہیں۔محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈیاو ٹی) نے ریڈیو فریکوینسی فیلڈ (یعنی بیس اسٹیشن اخراج) کے تئیں ایکسپوژر کی حد کے لیے اصول وضع کیے ہیں جو بین الاقوامی کمیشن برائے غیر آئیونی ریڈی ایشنپروٹیکشن (آئی سی این آئی آر پی) کی طرف سے مقرر کردہ محفوظ حدود سے 10 گنا زیادہ سخت ہیں اور ڈبلیوایچاو کے ذریعہ تجویز کردہ ہیں۔
ڈیاو ٹی کی طرف سے پہلے ہی اٹھائے گئے اقدامات:
ڈیاو ٹی کے پاس ایک اچھی طرح سے مرتب کیا ہوا پراسیس ہے تاکہ ٹی ایس پی ان مقرر کردہ اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ تاہم، اگر کسی بھی شہری کو کسی بھی موبائل ٹاور کے بارے میں کوئی خدشہ ہو کہ وہ محکمہ کے ذریعہ مقرر کردہ محفوظ حد سے زیادہ ریڈیو لہروں کا اخراج کر رہے ہیں، تو ترنگ سنچارپورٹلhttps://tarangsanchar.gov.in/emfportal پر ای ایم ایف پیمائش/ ٹیسٹنگ کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
موبائل ٹاور سے ای ایم ایف کے اخراج سے ہونے والے صحت کے اثرات کے بارے میں عام لوگوں کے خوف کو دور کرنے کے لیے ڈی اور ٹی ای ایم ایف تابکاری سے متعلق بیداری پیداری کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جیسے ملک بھر میں آگاہی پروگرام، ای ایم ایف سے متعلق مختلف موضوعات پر پمفلیٹ / معلوماتی پرچوں کی تقسیم، ڈیاو ٹی کی ویب سائٹ پر ای ایم ایف سے متعلق امور پر تفصیلی معلومات کی اشاعت، اخبارات میں اشتہارات، ”ترنگ سنچارپورٹل“ کا آغاز وغیرہ۔ڈیاو ٹی کی فیلڈ اکائیاں عوامی بیداری کے پروگراموں کا انعقاد بھی کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موبائل ٹاوروں سے ای ایم ایف کے اخراج سے ہونے والے صحت کے اثرات سے متعلق سائنسی حقائق کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 4364
(Release ID: 1717713)
Visitor Counter : 323
Read this release in:
Malayalam
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Manipuri
,
English
,
Assamese
,
Bengali
,
Odia