وزارت خزانہ

بیرون ملک سے دان کئے گئے کووڈ-19 سے متعلق مخصوص راحتی طبی سامان کی درآمدات پر آئی جی ایس ٹی سے عبوری چھوٹ


چونکہ کسٹمز ڈیوٹی پہلے ہی ختم کردی گئی ہے، لہٰذا یہ درآمدات کسی کسٹمز ڈیوٹی یا آئی جی ایس ٹی کو راغب نہیں کریں گے

Posted On: 03 MAY 2021 3:02PM by PIB Delhi

 

کووڈ-19 عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک محدود مدت کے لئے کووڈ-19 سے متعلق راحتی سامان کی درآمدات پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی اور یا ہیلتھ ٹیکس چھوٹ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نمبر شمار

نوٹیفکیشن

مقصد

  1.  

2021/27کسٹمز بتاریخ 21/4/20 (نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم کردہ نمبر 2021/29کسٹمز بتاریخ 21/4/30

ریم ڈی سیور انجکشن؍ اےپی آئی ار بیٹا سائیکلوڈیکس ٹرین (ایس بی ای بی سی ڈی) انفلیمیٹری تشخیص (مارکرس) کٹس 31 اکتوبر 2021 تک

  1.  

2021/28 کسٹمر مورخہ 21/4/24

میڈیکل گریڈ آکسیجن، آکسیجن تھیراپی سے متعلق آلات جسے آکسیجن کنسنیٹرٹرس کرابوجینک ٹرانسپورٹ ٹینکس وغیرہ اور کووڈ-19 ٹیکے 31 جولائی 2021 تک

 

مرکزی حکومت نے ہندوستان کے باہر سے خیراتی تنظیموں، کارپوریٹ گھرانوں اور دیگر انجمنوں، کمپنیوں کی طرف سے بہت سی نمائندگیاں حاصل کی تھیں، جن میں اس بات کی مانگکی گئی تھی کہ مفت تقسیم کے لئے ہندوستان کے باہر سے مفت دان کیے گئے، حاصل ہوئے کووڈ-19 سے متعلق راحتی سامان کی (پہلے ہی کسٹمز ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھی گئی ہیں) درآمد پر آئی جی ایس ٹی ختم کی جائے۔ اس کے مطابق مرکزی حکومت نے وائیڈ، ایڈہاک مستثنیٰ آرڈر نمبر 2021/4 مورخہ 3 مئی 2021 کووڈ-19 سے متعلق راحتی سامان کے لئے مفت تقسیم کے لئے مفت حاصل ہوئے اس طرح کے سامان کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی سے چھوٹ دی ہے۔ یہ چھوٹ ایسے طبی سازوسامان کی مفت تقسیم کے لئے 30 جون تک جاری رہے گی۔ اس میں پہلے سے درآمد شدہ سامان کا بھی احاطہ ہوگا۔

یہ چھوٹ حسب ذیل شرائط پر مبنی ہوگی۔

  • ریاستی سرکار اس چھوٹ کے مقصد کے لئے ریاست میں ایک نوڈل اتھارٹی مقرر کرے گی۔ سینٹرل گڈس اور سروسز ٹیکس قانون 2017 کی دفعہ 2 (103) کے مطابق ریاست نے لیجسلیچر کے ساتھ ایک مرکزی علاقہ شامل کیا ہے۔
  • مقرر کردہ نوڈل اتھارٹی اس طرح کے کووڈ  راحتی سامان کی مفت تقسیم کے لئے کسی کمپنی، راحتی ایجنسی یا قانونی ادارے کو اختیار دے گی۔
  • مذکورہ سامان ایک ریاستی سرکار یا کوئی کمپنی، راحتی ایجنسی، قانونی ادارے کے ذریعے مفت درآمد کیا جاسکتا ہے، جنہیں ہندوستان میں کہیں بھی مفت تقسیم کے لئے اس سلسلے میں اختیار دیاگیا ہے۔
  • کسٹمز سے سامان کی کلیرنس سے پہلے درآمد کار کو مذکورہ نوڈل اتھارٹیزکو ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا کہ سامان کووڈ راحت کے لئے مفت تقسیم کے واسطے ہے۔
  • درآمدات کے بعد درآمد کار کو درآمد کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے اندر یا 9 مہینوں کے اندر بندرگاہ پر کسٹمز کے ڈپٹی یا اسسٹنٹ کمشنر کو درآمد شدہ سامان اور تقسیم کی گئی لاگت پر مشتمل ایک سادہ بیان پیش کرنا ہوگا۔

اس بیان کی مذکورہ نوڈل اتھارٹی کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔

.....................

ش ح،ح ا، ع ر

03-05-2021

                                                                                                                U-4159


(Release ID: 1715888) Visitor Counter : 289