صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی سرکار پر کووڈ-19 ٹیکوں کی نئی خریداری نہیں کرنے کا الزام لگانےو الی میڈیا رپورٹیں غلط اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں

Posted On: 03 MAY 2021 1:50PM by PIB Delhi

حال ہی کی کچھ میڈیا رپورٹوں میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی سرکار نے کووڈ-19 ٹیکوں کی نئی خریداری کے لئے حکم جاری نہیں کئے۔ ان رپورٹوں کے مطابق اس کے لئے پچھلا حکم دو ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو مارچ 2021 میں دیاگیا تھا۔( جس کے ذریعے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا- ایس آئی آئی کو 10 کروڑ ٹیکوں اور بھارت بائیو ٹیک کو 2 کروڑ ٹیکوں کی سپلائی کے لئے کہا گیا تھا)

یہ میڈیا رپورٹ پوری طرح سے غلط ہونے کے ساتھ ساتھ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

یہ واضح کیا جاتا ہےکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کو اس سال مئی جون اور جولائی مہینوں میں کووی شیلڈ ویکسین کی 11 کروڑ خوراکوں کے لئے صد فیصد عبوری بھگتان کی شکل میں 1732.50 کروڑ روپے (وسیلے پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 1966.50 کروڑ روپے) اس سال 28 اپریل 2021 کو ہی جاری کردیے گئے تھے اور کمپنی کو یہ رقم اسی دن یعنی 28 اپریل کو ہی بھیج دی گئی تھی۔کووی شیلڈ ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کی سپلائی کے لئے دیے گئے پچھلے حکم کے بعد سے  آج 3 مئی 2021 تک کمپنی کی طرف سے 8.774 کروڑ خوراک بھیجی جاچکی ہے۔ بالآخر یہ کہنا کہ بھارت سرکار نے نئے حکم جاری نہیں کئے پوری طرح سے غلط ہیں۔

کل 2 مئی 2021 تک بھارت سرکار نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 16.54 کروڑ اور خوراک مفت فراہم کرائی ہے۔ عوام کو ٹیکہ لگائے جانے کے لئے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 78 لاکھ سے زیادہ خوراک دستیاب ہیں۔ آنے والے تین دنوں میں ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس کے علاوہ 56 لاکھ سے زیادہ خوراک اور مل جائیں گی۔

نرم روی پر قیمت اور ایکسی لی ریٹیڈڈ نیشنل کووڈ-19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کے تحت بھارت سرکار ہر ماہ مرکزی ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل) سے منظور شدہ ٹیکوں کے 50 فیصد کا اپنا حصہ خریدنا جاری رکھے گی اور ریاستی سرکاروں کو پہلے کی طرح مفت ٹیکے دستیاب کراتی رہے گی۔

***********

ش ح،ح ا، ع ر

03-05-2021

U-4162


(Release ID: 1715815) Visitor Counter : 306