وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب سوگا یوشی ہیڈے کے درمیان فون پر بات چیت
Posted On:
26 APR 2021 2:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب سوگایوشی ہیڈے کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے ملک میں کووڈ کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس وبا کے سبب پیدا شدہ مختلف علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ انھوں نے ان چیلنجوں کے تدارک کے لئے گہرے بھارت- جاپان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جیسے کہ تعاون کو لچیلا بنانے کے لئے ایک ساتھ کام کرنا، متنوع اور قابل اعتماد سپلائی چین، اہم اشیاء اور ٹیکنالوجی کی قابل اعتبار سپلائی کو یقینی بنانا اور مینوفیکچرنگ و فروغ ہنرمندی کے شعبوں میں نئی شراکت داری کو فروغ دینا۔ اس تناظر میں دونوں لیڈروں نے اپنے اختیارات کے درمیان تال میل اور باہمی مفید نتائج کے حصول کے لئے مخصوص ہنرمند ورکرس (ایس ایس ڈبلیو) معاہدے کے تیزی کے ساتھ نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ممبئی- احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ کو ان کے تعاون کی ایک شاندار مثال کے طور پر بھی اجاگر کیا اور اس کے نفاذ میں پیہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران ایک دوسرے کے ملک میں قیام پذیر شہریوں کو دی گئی مدد اور سہولت کی ستائش کی اور اس طرح سے باہمی تال میل کو آگے بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے وبا سے نمٹنے کے لئے بھارت کی مدد کرنے کے لئے وزیراعظم سوگا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری طرف انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں کووڈ-19 کی صورت حال مستحکم ہونے کے بعد وہ وزیراعظم سوگا کی بھارت آمد کا خیرمقدم کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3972
(Release ID: 1714184)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam