وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے میزورم کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور جنگل میں لگی آگ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 APR 2021 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب زورم تھنگا سے آج بات کی اور ریاست کے مختلف حصوں میں واقع جنگلوں میں لگی آگ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

جناب مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب زورم تھنگا سے بات کی اور ریاست کے کچھ حصوں میں واقع جنگلوں میں لگی آگ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس بحران سے نمٹنے کے لئے انھیں مرکز سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ ہم سبھی میزورم کے لوگوں کے تحفظ اور ان کی خیر و خیریت کے لئے دعا کرتے ہیں۔‘‘

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3971

 


(ریلیز آئی ڈی: 1714181) وزیٹر کاؤنٹر : 270