وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے وارانسی میں کووڈ۔ 19 کے بارے میں  علاقائی عوامی نمائندوں اور افسروں سے بات چیت کی


انتطامیہ کو  زیادہ سے زیادہ حساسیت کے ساتھ  وارانسی کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے: وزیراعظم

’’دو گز کی دوری، ماسک ہے ضروری‘‘ پر عمل کرنا  اور انتظامیہ کو  45  سال سے زیادہ  عمر والے تمام  لوگوں  کے ویکسی نیشن کو یقینی بنانا چاہیے: وزیراعظم

وزیراعظم نے ٹریکنگ،  ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ پر پھر سے زور دیا؛ پہلی لہر کے طرح  دوسری لہر سے جنگ کے لئے بھی یہ اہم ہے

کووڈ کے پھیلنے کو روکنے کے لئے حکومت اور معاشرے دونوں کا تعاون ضروری ہے: وزیراعظم

Posted On: 18 APR 2021 1:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18   اپریل 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی ضلع میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام اور  کورونا سے متاثرہ  مریضوں کے مناسب علاج کے لئے  ٹیسٹنگ، بستروں، ادویات، ویکسین اور  افرادی قوت وغیرہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسروں کی ہدایت کی کہ وہ  عوام کو  تیزی  کے ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کرائیں۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ  سبھی ’’دو گز کی دوری اور ماسک ہے ضروری ‘‘ پر عمل کرنا چاہیے۔ ٹیکہ کاری کی مہم  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  انتظامیہ کو  45 سال سے زیادہ عمر والے  ہر ایک شخص کو  اس سلسلے میں بیدار کرنا چاہیے۔ انہوں نے انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ  زیادہ سے زیادہ حساسیت کے ساتھ  وارانسی کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرائیں۔

وزیراعظم نے ملک کے تمام ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  اس مشکل وقت میں بھی وہ ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی پوری کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  ہمیں  گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور  ہوشیاری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  وارانسی کا نمائندہ ہونے کے ناطے وہ  عوام سے  مسلسل فیڈ بیک بھی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 5، 6 برسوں میں وارانسی میں  میڈیکل  بنیادی ڈھانچے  کی توسیع اور  جدید کاری نے  کورونا سے لڑنے میں مدد کی ہے۔ ساتھ ہی  وارانسی میں  بستروں، آئی سی یو  اور آکسیجن  کی دستیابی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر  تمام سطحوں پر  کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  وارانسی انتظامیہ کو  تمام شعبوں میں اسی طرح  کام کی رفتار میں تیزی لانی چاہیے جو تیزی  اس نے  ’کاشی کووڈ رسپانس سینٹر‘ قائم کرنے میں دکھائی ہے۔

وزیراعظم نے ’ٹیسٹ، ٹریک اور ٹریٹ‘ پر زور دیا اور کہا کہ پہلی لہر کی طرح وائرس کے مقابلے میں جیتنے کے لئے وہی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی۔ انہوں نے  جلد از جلد رابطوں کا پتہ لگانے اور   متاثرہ لوگوں کی جانچ رپورٹ فراہم کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ  ایک حساس طریقے سے  ہوم آئسولیشن میں رہنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں  تمام ذمہ داریاں پوری کریں۔

وزیراعظم نے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے   وارانسی کی رضا کار تنظیموں کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی مزید حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے  صورتحال کے پیش نظر  مزید  ن نگرانی اور احتیاط پر پھر سے زور دیا۔

وارانسی کے عوامی نمائندوں اور افسروں نے وزیراعظم کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ سے بچاؤ اور اس کے علاج کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ اس سلسلے میں  وزیراعظم کو  رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول روم ، ہوم آئسولیشن کے لئے قائم کئے گئے  کمانڈ اور کنٹرول سینٹروں ، وقف فون  لائن  ایمبولینسوں ، کنٹرول رومز سے ٹیلی میڈیسن کے انتظام، شہری علاقوں وغیرہ میں  اضافی ریپڈ رسپانس ٹیموں کی تعنیاتی  کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک کورونا سے بچاؤ کے لئے  198383  لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 35014 لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

اس ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران  ایل ایل سی اور ورانسی کے کووڈ انچارج  جناب اے کے شرما، زونل ہیڈ جناب دیپک اگروال ، پولیس کمشنر جناب اے ستیش گنیش ، ضلع کلکٹر جناب کوشل راج شرما، میونسپل کمشنر جناب گورنگ راٹھی،  چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر این پی سنگھ، ڈائرکٹر آئی ایم ایس بی ایچ یو پروفیسر بی  آر متل ، ریاستی وزرا  جناب نیل کنٹھ تیواری  اور جناب رویندر جیسوال ، روہنیا کے لیجس لیٹر جناب سریندر نارائن سنگھ، ایم ایل سی جناب اشوک دھون اور جناب لکشمن اچاریہ بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(18-03-2021)

U- 3805

                          



(Release ID: 1712554) Visitor Counter : 177