صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں ٹیکہ کاری نے 9.43 کروڑ کے نشانے کو پار کیا، پچھلے چوبیس گھنٹے  میں تقریباً 36 لاکھ ٹیکے لگائے گئے


دس ریاستوں میں روزانہ نئے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ

محض 5 ریاستوں میں 73 فیصد نئے مثبت معاملے روشنی میں آئے

Posted On: 09 APR 2021 12:07PM by PIB Delhi

اب تک  ملک میں 9.43 کروڑ افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔

آج  صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق14,28,500سیشنوں  میں 9,43,34,262 لوگوں کو مجموعی طور پر ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں 89,74,511 طبی ملازمین ہیں۔ جن کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور54,49,151 وہ طبی ملازمین جن کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے، 98,10,164 صف اول کے کارکنان( پہلی خوراک)،45,43,954 صف اول کے کارکنان( دوسری خوراک)،3,75,68,033 پہلی خوراک پانے والے مستفیدین اور 13,61,367 دوسری خوراک پانے والے وہ مستفیدین جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے اور 2,61,03,814( پہلی خوراک) اور 5,23,268( دوسری خوراک) 45 سے 60 برس کی عمر کے مستفیدین شامل ہیں۔

 

طبی ملازمین

صف  اول کے کارکنان

45 سال سے اوپر

60 برس سے زیادہ

کل

پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

دوسری خوراک

89,74,511

54,49,151

98,10,164

45,43,954

2,61,03,814

5,23,268

3,75,68,033

13,61,367

9,43,34,262

 

اب تک ملک بھر میں دی جانے والی خوراکوں میں سے60 فیصد آٹھ ریاستوں میں دی گئیں۔

a.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ویکسین کی تقریباً 36 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔

 ٹیکہ کاری مہم کے 83 ویں دن( 8 اپریل2021) 36,91,511 خوراکیں دی گئیں۔ جن میں سے 32,85,004 مستفیدین کو 49,416 اجلاسوں میں پہلی خوراک دی گئی۔ جب کہ 4,06,507 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔

 

تاریخ: 8 اپریل، 2021

طبی ملازمین

صف  اول کے کارکنان

45 سال سے60 سال تک

60 برس سے زیادہ

کل شفایابیاں

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

 دوسری خوراک

5,792

28,897

41,462

1,26,651

21,67,078

51,231

10,70,672

1,99,728

32,85,004

4,06,507

 

روزانہ دی جانے والی ویکسین کی خوراک کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان دنیا میں سرفہرست ہے جہاں روزانہ  اوسطاً 37,94,328 خوراکیں دی جارہی ہیں۔

b.jpg

 

ہندوستان میں روزانہ نئے معاملات کی تعداد برابر بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,31,968 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 روزانہ سامنے آنے والے نئے معاملات میں اضافہ دس ریاستوں میں دیکھا گیا۔ جن میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، دہلی،  کرناٹک، کیرالہ ،مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان شامل ہیں۔83.31 فیصد معاملات انہیں دس ریاستوں میں سامنے آئے۔

مہاراشٹر میں نئے معاملات کی تعداد سب سے زیادہ 56286رہی۔ جس کے بعد چھتیس گڑھ میں 10,652 اور اترپردیش میں 8,474 نئے معاملات سامنے آئے۔

c.jpg

جیسا کہ ذیل میں کہا گیا ہے کہ بارہ ریاستوں میں روزانہ ہونے والے نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

d.jpg

e.jpg

g.jpg

نیچے دیئے گئے گراف میں  ہندوستان میں روزانہ کے مثبت معاملوں اور جانچ کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے۔

h.jpg

ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد9,79,608 ہے ۔یہ اب ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا 7.50 فیصد ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی مثبت معاملات میں 69.289 کا اضافہ درج کیاگیا۔

 مجموعی مثبت معاملوں کے  73.24 فیصد معاملات  مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش اور کیرالہ میں سامنے آئے۔ ملک بھر میں مجموعی مثبت کیسوں کا 53.84 فیصد حصہ مہاراشٹر میں درج کیا گیا ہے۔

 

i.jpg

آج ہندوستان میں شفایابیوں کی مجموعی تعداد 1,19,13,292 ہے۔قومی شفایابی کی شرح  اس وقت91.22 فیصد ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 61,899 مریض شفایاب ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 780 اموات کی بھی اطلاع ہے۔

 92.82 فیصد نئی اموات دس ریاستوں میں سامنے آئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(376)، درج کی گئی۔ جب کہ چھتیس گڑھ میں روزانہ اموات کی تعداد 94 رہی۔

k.jpg

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: راجستھان، اڈیشہ، پدوچیری، لداخ( یو ٹی)، دمن اور دیو، اور دادر نگر حویلی، ناگا لینڈ، تریپورہ، سکم، میزورم، لکشدیپ، انڈمان ونکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ج ق۔ ر ض

U- 3556



(Release ID: 1710619) Visitor Counter : 214