صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں ٹیکہ کاری نے 9 کروڑ کے نشانے کو پار کیا، پچھلے چوبیس گھنٹے میں تقریباً 30 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
ہندوستان میں روزانہ 34 لاکھ خوراکوں کے اوسط کے ساتھ دنیا میں سرفہرست
دس ریاستوں میں روزانہ نئے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ، مثبت معاملات کی قومی شرح 2.19 فیصد سے بڑھ کر 8.40 فیصد ہوئی
Posted On:
08 APR 2021 11:29AM by PIB Delhi
عالمی وبائی مرض کے خلاف متحدہ اور مربوط جنگ میں، دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلاتے ہوئے ہندوستان میں ایک تاریخی سنگ میل طے کیا ہے۔ یہ مہم اس سال 16 جنوری سے شروع کی گئی تھی۔ ملک بھر میں لوگوں کو دی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی خوراک کی تعداد آج 9 کروڑ کے نشانے سے پار کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق13,77,304 سیشنوں میں9,01,98,673 لوگوں کو مجموعی طور پر ویکسین خوراک دی گئی۔ ان میں 89,68,151 طبی ملازمین جن کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 54,18,084 وہ طبی ملازمین جن کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے، 97,67,538 صف اول کے کارکنان( پہلی خوراک)،44,11,609 صف اول کے کارکنان( دوسری خوراک)،3,63,32,851 پہلی خوراک پانے والے مستفیدین اور 11.39,291 دوسری خوراک پانے والے وہ مستفیدین جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے اور 2,36,94,487( پہلی خوراک) اور 4,66,662( دوسری خوراک) 45 سے 60 برس کی عمر کے مستفیدین شامل ہیں۔
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
45 سال سے اوپر
|
60 برس سے زیادہ
|
کل
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
89,68,151
|
54,18,084
|
97,67,538
|
44,11,609
|
2,36,94,487
|
4,66,662
|
3,63,32,851
|
11,39,291
|
9,01,98,673
|
اب تک ملک بھر میں دی جانے والی خوراکوں میں سے60 فیصد آٹھ ریاستوں میں دی گئیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ویکسین کی تقریباً 30 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔
ٹیکہ کاری مہم کے 82 ویں دن( 7 اپریل2021) 29,79,292 خوراکیں دی گئیں۔ جن میں سے 26,90,031 مستفیدین کو 38,760 اجلاسوں میں پہلی خوراک دی گئی۔ جب کہ 2,89,261 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔
تاریخ: 7 اپریل، 2021(82 ویں دن)
|
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
45 سال سے60 سال تک
|
60 برس سے زیادہ
|
کل شفایابیاں
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
3,956
|
22,341
|
30,319
|
97,509
|
17,62,503
|
33,816
|
8,93,253
|
1,35,595
|
26,90,031
|
2,89,261
|
روزانہ دی جانے والی ویکسین کی خوراک کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان سرفہرست ہے جہاں روزانہ اوسطاً 34,30,502 خوراکیں دی جارہی ہیں۔
ہندوستان میں روزانہ نئے معاملات کی تعداد برابر بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,26,789 نئے معاملات درج کئے گئے۔
روزانہ سامنے آنے والے نئے معاملات میں اضافہ دس ریاستوں میں دیکھا گیا۔ جن میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، گجرات، کیرالہ اور پنجاب شامل ہیں۔84.21 فیصد معاملات انہی دس ریاستوں میں سامنے آئے۔
مہاراشٹر میں نئے معاملات کی تعداد سب سے زیادہ 59,907 رہی۔ جس کے بعد چھتیس گڑھ میں 10,310 اور کرناٹک میں 6,976 نئے معاملات سامنے آئے۔
جیسا کہ ذیل میں کہا گیا ہے کہ بارہ ریاستوں میں روزانہ ہونے والے نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
نیچے دیئے گئے گراف میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مارچ اور اپریل 2021 کے پہلے سات دنوں میں ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح پیش کی گئی ہے۔ قومی ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 2.19 فیصد سے بڑھ کر مذکورہ مدت میں 8.40 فیصد تک پہنچ گئی۔
ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 9,10,119 ہے۔یہ اب ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا 7.4 فیصد ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی مثبت معاملات میں 66,846 کا اضافہ درج کیاگیا۔
مجموعی مثبت معاملوں کے 70 فیصد معاملات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش اور کیرالہ میں سامنے آئے۔ ملک بھر میں مجموعی مثبت کیسوں کا 55.26 فیصد حصہ مہاراشٹر میں درج کیا گیا ہے۔
آج ہندوستان میں شفایابیوں کی مجموعی تعداد 1,18,51,393 ہے۔قومی شفایابی کی شرح اس وقت91.67 فیصد ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 59,258 مریض شفایاب ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 685 اموات کی بھی اطلاع ہے۔
87.59 فیصد نئی اموات دس ریاستوں میں سامنے آئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(322)، درج کی گئی۔ جب کہ پنجاب میں روزانہ اموات کی تعداد 62 رہی۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 کے زیر اثر کسی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: آسام، لداخ( یو ٹی)، دمن اور دیو، اور دادر اور نگرحویلی، ناگا لینڈ، تریپورہ، میگھالیہ، سکم، منی پور ، لکشدیپ، میزورم، انڈومان ونکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ س ب۔ ر ض
U- 3519
(Release ID: 1710402)
Visitor Counter : 293
Read this release in:
Bengali
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam