وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 7 مارچ کو ‘جن اوشدھی دیوس ' کی تقریبات سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم این ای آئی جی آرآئی ایم ایس ، شیلونگ میں واقع 7500 ویں'جن اوشدھی کیندر' قوم کے نام وقف کریں گے
Posted On:
05 MAR 2021 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 05 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 مارچ 2021 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'جن اوشدھی دیوس' کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم شیلونگ کے نارتھ ایسٹرن اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس میں بنے 7500 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے مستحقین سے بات چیت بھی کریں گے اور شراکت داروں کو ان کے اچھے کاموں کے لیے اعزاز سے بھی نوازیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے کیمیکل اور کھاد بھی موجود ہوں گے۔
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی اسکیم
اس پہل کے تحت کفایتی قیمت پر معیاری دوائیں مہیا کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایسے مراکز کی تعداد بڑھ کر 7499 ہوگئی ہے ، یہ ملک کے تمام اضلاع میں ہے۔ مالی سال 2020-21 (4 مارچ 2021 ء تک) میں فروخت کے نتیجے میں عام شہریوں کےتقریبا 3600 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ، کیونکہ یہ دوائیں بازار کی قیمتوں کے مقابلے 50 فیصد سے 90 فیصد تک سستی ہیں۔
جن اوشدھی دیوس کے بارے میں
جن اوشدھی مرکز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے ، یکم مارچ سے 7 مارچ تک پورا ہفتہ "جن اوشدھی ہفتہ" کے طور پر منایا جارہا ہے ، جس کا موضوع "جن اوشدھی - خدمت بھی ، روزگار بھی" ہے۔ ہفتے کے آخری دن یعنی 7 مارچ کو "جن اوشدھی دیوس" کے طور پر منایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-2206
(Release ID: 1702884)
Visitor Counter : 148
Read this release in:
Tamil
,
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada