صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آج بھارت کے فعال معاملوں کی تعداد 1.46 لاکھ ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے یومیہ صحتیابی کی تعداد زیادہ
بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 1.21 کروڑ سے زیادہ
Posted On:
24 FEB 2021 11:13AM by PIB Delhi
بھارت ملک کے اندر فعال معاملوں کی تعداد کو 1.50 لاکھ سے کم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ آج فعال معاملوں کی تعداد 146907 ہے ۔ موجودہ فعال معاملے کل مثبت معاملوں کا 1.33 فی صد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13742 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹے کے اندر 14037 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کل فعال معاملوں کی تعداد میں 399 کی کمی درج کی گئی ہے۔
درج ذیل جدول گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں ہوئی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جہاں پر یہ تعداد 298 ہے، جبکہ کیرالہ میں 803 معاملوں کی کمی درج کی گئی ہے۔

پچھلے ایک ہفتے میں 12 ریاستوں میں 100سے زیادہ نئے معاملے روزانہ درج کئے گئے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں، مہاراشٹر، کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، پنجاب ، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال ، تلنگانہ، دہلی اور ہریانہ۔ دو ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹر میں پچھلے ایک ہفتے میں روزانہ اوسطاً 4 ہزار نئے معاملے درج کئے گئے۔

24 فروری 2021 تک ، صبح سات بجے تک ملنے والی عارضی رپورٹ کے مطابق 254356 اجلاس کے ذریعہ 12165598 لوگوں کو ٹیکہ کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ان میں 6498300 طبی ملازمین (پہلی خوراک)، 1398400 طبی ملازمین (دوسری خوراک) اور 4268898 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک) شامل ہیں۔
کووڈ-19 ٹیکہ کی دوسری خوراک 13 فروری 2021 سے ان لوگوں کو دینی شروع کی گئی تھی جنہوں نے 28 دن پہلے پہلی خوراک لے لی تھی۔ پہلی صف کے کارکنوں کی ٹیکہ کاری 2 فروری 2021 کو شروع ہوئی تھی۔
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ٹیکہ لگانے والے افراد
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
کل خوراک
|
1
|
انڈو مان اور نکو بار
|
5,565
|
2,018
|
7,583
|
2
|
آندھراپردیش
|
4,45,327
|
1,11,483
|
5,56,810
|
3
|
اروناچل پردیش
|
22,419
|
5,497
|
27,916
|
4
|
آسام
|
1,75,185
|
15,189
|
1,90,374
|
5
|
بہار
|
5,32,936
|
59,521
|
5,92,457
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
15,766
|
1,237
|
17,003
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
3,58,080
|
30,946
|
3,89,026
|
8
|
دادر اور نگر حویلی
|
5,028
|
261
|
5,289
|
9
|
دمن او ر دیو
|
1,808
|
254
|
2,062
|
10
|
دہلی
|
3,34,333
|
24,762
|
3,59,095
|
11
|
گوا
|
15,804
|
1,280
|
17,084
|
12
|
گجرات
|
8,26,583
|
78,471
|
9,05,054
|
13
|
ہریانہ
|
2,15,743
|
53,110
|
2,68,853
|
14
|
ہماچل پردیش
|
97,607
|
12,672
|
1,10,279
|
15
|
جموں و کشمیر
|
2,17,910
|
10,285
|
2,28,195
|
16
|
جھارکھنڈ
|
2,67,556
|
14,578
|
2,82,134
|
17
|
کرناٹک
|
5,69,416
|
1,57,944
|
7,27,360
|
18
|
کیرالہ
|
4,14,509
|
62,299
|
4,76,808
|
19
|
لداخ
|
7,368
|
611
|
7,979
|
20
|
لکشدیپ
|
2,343
|
621
|
2,964
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
6,44,431
|
32,529
|
6,76,960
|
22
|
مہاراشٹر
|
9,48,539
|
80,824
|
10,29,363
|
23
|
منی پور
|
43,507
|
1,894
|
45,401
|
24
|
میگھالیہ
|
28,190
|
1,200
|
29,390
|
25
|
میزورم
|
17,315
|
3,490
|
20,805
|
26
|
ناگالینڈ
|
24,985
|
4,819
|
29,804
|
27
|
اوڈیشہ
|
4,47,176
|
1,30,470
|
5,77,646
|
28
|
پڈوچیری
|
9,431
|
1,019
|
10,450
|
29
|
پنجاب
|
1,33,718
|
23,867
|
1,57,585
|
30
|
راجستھان
|
7,83,205
|
94,838
|
8,78,043
|
31
|
سکم
|
14,721
|
973
|
15,694
|
32
|
تمل ناڈو
|
3,59,063
|
41,337
|
4,00,400
|
33
|
تلنگانہ
|
2,81,382
|
1,06,167
|
3,87,549
|
34
|
تریپورہ
|
85,789
|
16,349
|
1,02,138
|
35
|
اترپردیش
|
11,40,754
|
86,021
|
12,26,775
|
36
|
اتراکھنڈ
|
1,36,058
|
11,242
|
1,47,300
|
37
|
مغربی بنگال
|
7,20,569
|
81,108
|
8,01,677
|
38
|
متفرقات
|
4,17,079
|
37,214
|
4,54,293
|
|
کل
|
1,07,67,198
|
13,98,400
|
1,21,65,598
|
ٹیکہ کاری مہم کے 39 ویں دن (23 فروری 2021) 420046 خوراکیں دی گئی۔ ان میں سے پہلی خوراک کے تحت 9479 اجلاس کے ذریعہ 279823 افراد (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکن) کو ٹیکہ کی خوراک دی گئی، جبکہ 140223 طبی ملازمین کو ٹیکہ کی دوسری خوراک دی گئی۔
ٹیکہ کی کل 12165598 خوراک میں سے 10767198(طبی ملازمین اور صف اول کے کارکن) نے پہلی خوراک حاصل کی ہے جبکہ 1398400 طبی ملازمین نے ٹیکہ کی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

12ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں رجسٹرڈ طبی ملازمین میں سے 75 فی صد سے زیادہ نے ٹیکہ کی خوراک حاصل کرلی ہے ۔ یہ ریاستیں ہیں بہار، تریپورہ، اوڈیشہ، گجرات ، چھتیس گڑھ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، یوپی اور راجستھان۔

دس ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رجسٹرڈ صف اول کے کارکنوں میں سے 60 فی صد سے زیادہ نے ٹیکہ کی خوراک حاصل کرلی ہے۔ یہ ریاستیں ہیں، دادر اور نگر حویلی، راجستھان، لکشدیپ، گجرات، مدھیہ پردیش، تریپورہ ، اوڈیشہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ۔
بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد آج 10726702 ہے۔ صحت یابی کی شرح آج 97.25 فی صد ہے۔ ان صحت یاب معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھ رہا ہے اور یہ تعداد آج 10579795 ہے۔
مہاراشٹر میں ایک دن کے اندر سب سے زیادہ، 5896 نئے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کیرال میں 4823 اور تمل ناڈو میں 453 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

86.15 نئے معاملے چھ ریاستو ں میں مرکوز ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملے یعنی 6218 درج کئے گئے ۔ اس کے بعد کیرالہ میں 4034 اور تمل ناڈو میں 442 نئے معاملے درج کئے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 اموات درج کی گئی ہیں۔
نئی اموات میں 81.73 میں سے پانچ ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات (51)مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ کیرالہ میں 14 لوگوں کی اور پنچاب میں دس لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔

19 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہ ریاستیں ہیں، گجرات، ہریانہ، راجستھان، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، آسام، لکشدیپ ، ہماچل پردیش، لداخ ، منی پور، میزورم، تریپورہ ، میگھالیہ، انڈومان اور نکو بار جزائر ، سکم، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، دمن اور دیپ اور دادر اور نگر حویلی۔
13 ریاستوں میں 1 سے 5 اموات درج کی گئی ہیں؛ دو ریاستوں میں 6 سے 10 اموات؛ ایک ریاست میں 10 سے 20 اموات؛ اور ایک ریاست میں 20 سے زیادہ اموات درج کی گئی ہیں۔

**********
ش ح۔ ق ت۔ ج۔
u-1894
(Release ID: 1700379)
|