صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.5 لاکھ سے کم ہوئی ہے


آج 1.47 لاکھ مریض زیر علاج ہیں

 بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت 1.17 کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

یومیہ اموات 100 سے کم ہوگئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے

 زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 سے کسی بھی موت کی کوئی  اطلاع نہیں ملی ہے

Posted On: 23 FEB 2021 11:38AM by PIB Delhi

ملک میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے بھی کم ہوگئی ہے۔ آج یہ تعداد 1,47,306 ہے۔ سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد ، اس  بیماری سے اب تک متاثرہ ہونے والوں کے محض 1.34 فیصد پر مشتمل ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10,584 نئے کیسوں کی خبر ملی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران 13,255 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کل زیر علاج مریضوں میں سے 2749 کیسوں کی کمی درج کی گئی ہے۔

 بھارت میں طبی جانچ کے بعد یومیہ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی شرح 3فیصد سے کم  چل رہی ہے۔

 

a.jpg

بھارت میں یومیہ اموات کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 78 اموات کی خبرملی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 سے کسی کی بھی موت ہونے کی کوئی خبرنہیں ملی ہے۔ یہ ہیں: مدھیہ پردیش، آسام، راجستھان، ہریانہ، جموں وکشمیر، اڈیشہ، آندھرا پردیش، گوا، ہماچل پردیش، پدو چیری ،لکشدیپ، منی پور، سکم، تریپورہ، لداخ، میگھالیہ، میزورم، ناگا لینڈ،اروناچل پردیش ، انڈومان ونکوبار جزائر، دادر و نگر حویلی۔

 

aa.jpg

بائیس(22 فروری2021) کو( ٹیکہ کاری مہم کے 38 ویں دن) آج صبح آٹھ بجے تک ملی عبوری رپورٹ کے مطابق 2,44,877 سیشنز کے ذریعہ 1,17,45,552 افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان میں حفظان صحت کے 64,51,251 کارکنان( پہلا ٹیکہ)، حفظان صحت کے 12,58,177 کارکنان( دوسرا ٹیکہ) اور پیش پیش رہنے والے 40,36,124 صحت کارکنان( پہلا ٹیکہ) شامل ہیں۔

کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے دوسرا ٹیکے  لگانے کی مہم کے تحت 13 فروری 2021 کو ان مستفیدین کے ٹیکے لگانے کاکام شروع ہوا ۔جن کے پہلا ٹیکہ لگائے جانے کے بعد 28 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ جبکہ پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کو ٹیکے لگانے کاکام 2 فروری 2021 کو شروع ہوا تھا۔

 

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

 جن مستفیدین کے ٹیکے لگائے گئے

پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

 کل ٹیکے

1

انڈمان ونکوبار جزائر

5,442

1,870

7,312

2

آندھرا پردیش

4,27,444

1,02,376

5,29,820

3

اروناچل پردیش

21,318

5,332

26,650

4

آسام

1,65,110

13,992

1,79,102

5

بہار

5,26,159

56,791

5,82,950

6

چنڈی گڑھ

14,198

1,089

15,287

7

چھتیس گڑھ

3,50,716

28,186

3,78,902

8

دادر اور نگر حویلی

5,019

252

5,271

9

دمن اور دیو

1,767

254

2,021

10

دہلی

3,15,841

22,788

3,38,629

11

گوا

15,542

1,269

16,811

12

گجرات

8,24,119

73,547

8,97,666

13

ہریانہ

2,13,802

41,811

2,55,613

14

ہماچل پردیش

96,278

12,412

1,08,690

15

جموں وکشمیر

2,10,544

9,315

2,19,859

16

جھارکھنڈ

2,61,339

13,394

2,74,733

17

کرناٹک

5,53,888

1,40,076

6,93,964

18

کیرالہ

4,05,697

56,232

4,61,929

19

لداخ

6,610

610

7,220

20

لکشدیپ

2,333

591

2,924

21

مدھیہ پردیش

6,43,277

32,124

6,75,401

22

مہاراشٹر

9,16,977

68,978

9,85,955

23

منی پور

41,799

1,798

43,597

24

میگھالیہ

25,998

960

26,958

25

میزورم

15,749

3,052

18,801

26

ناگا لینڈ

23,391

4,418

27,809

27

اڈیشہ

4,43,401

1,22,741

5,66,142

28

پڈوچیری

9,356

981

10,337

29

پنجاب

1,27,528

20,538

1,48,066

30

راجستھان

7,82,710

62,183

8,44,893

31

سکم

13,384

775

14,159

32

تمل ناڈو

3,49,527

36,073

3,85,600

33

تلنگانہ

2,81,365

1,05,936

3,87,301

34

تریپورہ

84,254

15,066

99,320

35

اترپردیش

11,40,754

86,021

12,26,775

36

اترا کھنڈ

1,33,636

9,682

1,43,318

37

مغربی بنگال

6,73,939

69,651

7,43,590

38

متفرقات

3,57,164

35,013

3,92,177

 

میزان

1,04,87,375

12,58,177

1,17,45,552

 

ٹیکہ کاری مہم کے 38 ویں دن(22 فروری 2021) کو 6,28,696 ٹیکے لگائے گئے۔ان میں سے 3,38,373 مستفیدین کو 12,560 سیشنز کے دوران پہلا ٹیکہ لگایاگیا۔(حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان) اور حفظان صحت کے 2,90,323 کارکنان کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

کل 1,17,45,552 ٹیکے لگائے گئے جن میں سے حفظان صحت اور پیش پیش رہنے والے 1,04,87,375 صحت کارکنان کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا جب کہ حفظان صحت کے کل 12,58,177 کارکنان کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ 

ٹیکے لگوانے والے کل مستفیدین میں سے 51.66 فیصد کا تعلق سات ریاستوں سے ہے۔ ان میں سے 10.4 فیصد معاملے اکیلے اترپردیش کے ہیں(12,26,775 ٹیکے)

 

aaa.jpg

 

 دوسرا ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین میں سے 61.15 فیصد کا تعلق آٹھ ریاستوں سے ہے اکیلے کرناٹک میں ہیں 11.13 فیصد افراد کو(1,40,076) ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

 

aaaa.jpg

 

بھارت میں آج تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1.07 کروڑ(1,07,12,665) تک جا پہنچا ہے۔ آج شفایابی کی شرح 97.22 فیصد ہے۔ صحت یاب ہوچکے کل معاملوں اور زیر علاج معاملوں کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اور آج یہ 10,5,65,359 ہوگیا ہے۔

 تازہ شفایاف ہونے والوں کے 85.56 فیصد معاملوں کا تعلق 6 ریاستوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہاں 5,210 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کیرالہ میں 2212 افراد اور تمل ناڈو میں 449 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

aaaaa.jpg

نئے معاملوں میں سے 84 فیصد کیس 6 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔

 مہاراشٹر میں ایک دن میں مسلسل سب سے زیادہ تعداد میں 5,210 نئے معاملوں کی خبر ملی ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں 2212 اور تمل ناڈو میں 449 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

 

aaaaaa.jpg

 

 تازہ اموات میں سے 84.62 فیصد اموات  چھ ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 18 اموات ہوئی ہیں جبکہ کیرالہ میں 16 اور پنجاب میں 15 اموات درج ہوئی ہیں۔

 

aaaaaaa.jpg

 

******

 

ش  ح ۔ع  م۔ ر ض

U-NO.1863



(Release ID: 1700186) Visitor Counter : 222