وزیراعظم کا دفتر

سی او پی 26 کے نامزد صدر رائٹ عالی مرتبت آلوک شرما ایم پی نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Posted On: 16 FEB 2021 7:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16،فروری، 2021:چھبیسویں اقوام متحدہ آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی 26) کے نامزد صدر رائٹ عالی مرتبت آلوک شرما ایم پی نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سی او پی سے مراد موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی)کی فیصلہ ساز تنظیم ہے۔ اس کا چھبیسواں اجلاس نومبر2021 میں برطانیہ کی میزبانی میں گلاسگو میں منعقد کیا جائیگا۔

وزیراعظم اور جناب آلوک شرما نے سی او پی 26 کےحوالے سے  موسمیاتی تبدیلی کے معاملات پر بھارت- برطانیہ باہمی ا شتراک وتعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پیرس معاہدے سے متعلق بھارت کی عہدبستگی اور سی او پی 26 میں کامیاب نتائج کیلئے تعمیری کام کرنے کا اعادہ کیا۔ جناب شرما نے دسمبر 2020 میں کلائمیٹ امبیشن سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کو گرمجوشی سے یاد کیا۔

وزیراعظم نے بھارت اور برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے برطانیہ کے وزیراعظم جناب بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1639


(Release ID: 1698528) Visitor Counter : 149