وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 16 فروری کو بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں بجٹ کے موثر نفاذ کے لئے لائحۂ عمل سے متعلق صلاح و مشورے کے لئے منعقد ہونے والے ویبینار سے خطاب کریں گے

Posted On: 15 FEB 2021 8:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16فروری 2021 کو شام 4 بجے بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں مرکزی بجٹ 2021-22 کے مؤثر نفاذ کے لئے لائحۂ عمل سے متعلق صلاح و مشورے کے لئے منعقد ہونے والے ویبینار سے خطاب کریں گے۔

ویبینار کے بارے میں

ویبینار میں 200 سے زیادہ پینلسٹوں کی شرکت ہوگی، جن میں بڑے مالی اداروں اور فنڈس کے نمائندگان، کنسیشنائر اور کنٹریکٹر، کنسلٹینٹ اور موضوع کے ماہرین شامل ہیں۔ یہ پینلسٹ بنیادی ڈھانچہ کے فروغ سے متعلق رفتار اور معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اپنے خیالات مشترک کریں گے، جس میں خصوصی توجہ ایڈوانس ٹیکنالوجی اور اس شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے پر ہوگی۔

اس کے بعد دو متوازی بریک آؤٹ اجلاس ہوں گے، جن میں وزارتوں  کے گروپ کے سینئر اہلکاروں اور بین شعبہ جاتی ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا، تاکہ بجٹ کے تصور کو نافذ کرنے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے نافذ کئے جانے والے پروجیکٹوں کی ایک فہرست تیار کی جاسکے اور نفاذ کے لائحۂ عمل سے متعلق ایک مسودہ بھی تیار کیا جاسکے۔ حتمی حکمت عملی کے نفاذ کے لئے حصص داروں کے ساتھ صلاح و مشورے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1591

 



(Release ID: 1698305) Visitor Counter : 143