وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے وِرودھ نگر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، متاثرین کے لئے امدادی رقم کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2021 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے وِرودھ نگر میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں آتش زدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کے متاثرین کے لئے امدادی رقم کو منظوری دی ہے۔

ٹوئیٹ کے ایک سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے وِرودھ نگر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آتش زدگی افسوس ناک ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات غم زدہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس واقعہ میں زخمی ہوئے لوگ جلد صحت یاب ہوں گے۔ متاثرین کی مدد کے لئے حکام زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔

تمل ناڈو کے وِرودھ نگر میں آتش زدگی کے اس واقعہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے قریبی رشتے داروں کے لئے پی ایم این آر ایف سے فی کس دو لاکھ روپئے بطور امداد منظور کئے گئے ہیں۔ سنگین طور پر زخمی ہوئے لوگوں کو 50 ہزار روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1472


(ریلیز آئی ڈی: 1697572) وزیٹر کاؤنٹر : 140