وزیراعظم کا دفتر

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے وزیراعظم مودی کے تبصرے کا متن

Posted On: 29 JAN 2021 11:12AM by PIB Delhi

نمسکار ساتھیو!

آج اس دہائی کے پہلے اجلاس کا آغاز ہورہا ہے۔ بھارت کے درخشاں مستقبل کے لیے یہ دہائی بہت ہی اہمیت کی حامل ہے اور اس لیے آغاز ہی سے آزادی کے دیوانوں نے جو خواب دیکھے تھے، ان خوابوں کو، ان عزائم کو تیزی سے شرمندہ تعبیر کرنے کا یہ سنہری موقع اب ملک کے پاس آیا ہے۔ اس دہائی کا بھرپور استعمال ہو اور اس لیے اس اجلاس میں پوری دہائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے بحثیں ہوں۔ ہر طرح کے خیالات پیش کیے جائیں اور اعلی سطح کے غورفکر سے اعلی قسم کا امرت حاصل ہو۔ یہ ملک کی امیدیں ہیں۔

مجھے امید ہے کہ جس امیدا ور توقع کے ساتھ ملک کے کروڑوں افراد نے ہم سب کو ایوان میں بھیجا ہے، ہم ایوان کے اس مقدس مقام کا پوار استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کی تمام روایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لیے اپنی کوششوں میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ یہ مجھے پورا یقین ہے۔  تمام ارکارن پارلیمان اس اجلاس کو اور بہتر بنائیں گے، اس بات کا مجھے مکمل یقین ہے۔

یہ بجٹ کا بھی اجلاس ہے۔ ویسے شاید بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک نہیں، ہمیں وزیر خزانہ کے الگ الگ پیکیج کی صورت میں چار پانچ منی بجٹ دینے پڑے۔ یعنی  2020 میں ایک طرح سے مسلسل  منی بجٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ لہذا یہ بجٹ بھی ان چار پانچ بجٹوں کے سلسلے میں ہی دیکھا جائے گا۔ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے۔

میں ایک بار پھر آج عزت مآب صدر جمہوریہ کی رہنمائی میں دونوں ایوانوں کےتمام ارکان پارلیمان مل کر ان کے پیغام کو آگے بڑھانے کےلیے عہد بستہ اور کوشاں ہیں۔

بہت بہت شکریہ

*****

 

ش ح۔ ع ا۔ ت ع

U NO: 931



(Release ID: 1693129) Visitor Counter : 173