وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے تریپورہ کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی

Posted On: 21 JAN 2021 8:59AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21جنوری: وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے تریپورہ کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا‘‘ تریپورہ کے عوام کو  ریاست کے یوم تاسیس  پر مبارکباد۔تریپورہ  کے کلچر اور وہاں کے عوام  کی گرم جوشی پر مبنی فطرت  پورے ہندوستان  میں پسند کی جاتی ہے۔  ریاست نے مختلف شعبوں میں  نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔  تمنا ہے کہ یہ جذبہ برقرار رہے۔’’

 

 

 

***************

)ش ح ۔ ف ا۔ف ر)

U-629



(Release ID: 1690693) Visitor Counter : 124