وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی

Posted On: 19 JAN 2021 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جنوری، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں، اُن کی کامیابی پر اُنہیں  مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے کہا  ’’آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے ہم لوگ خوشی سے  جھوم اُٹھے ہیں۔ اس پورے عرصے میں، ان کی توانائی اور استحکام قابل دید  تھا اور اسی طرح انہوں نے  بہترین عزم، صلاحیت اور  کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پوری ٹیم کو مبارک باد۔ آنے والے مستقبل کے دوروں کے لئے بھی  نیک خواہشات۔‘‘

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ج ق- ق ر)

U-548



(Release ID: 1689964) Visitor Counter : 99