صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں پچھلے 7 مہینوں کے دوران  روزانہ نئے معاملوں میں ریکارڈ کمی، پچھلے 24 گھنٹوں میں 10064 نئے مثبت معاملے سامنے آئے


ایکٹیو معاملوں سے  دو گنا زیادہ لوگوں کو اب تک ویکسین لگائی جا چکی ہے

Posted On: 19 JAN 2021 11:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جنوری،  عالمی وبا کے خلاف  اپنی جنگ میں  بھارت نے  کئی اہم سنگ  میل عبور کرلئے ہیں۔  روزانہ کے  نئے  معاملے بہت کم سطح پر   آچکے ہیں۔

7 ماہ کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں  قومی  سطح کی تعداد میں  محض 10064  نئے معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ 12 جون 2020  کو  10956 نئے معاملے  ریکارڈ کئے گئے تھے۔

 بھارت میں  کُل سرگرم  معاملوں کی  تعداد  کم ہو کر   تقریبا ً دو لاکھ  (200528)  ہو گئی ہے۔

بھارت میں  نئے معاملوں کا بوجھ اب  مجموعی  مثبت کیسوں کا  محض  1.90  فیصد  رہ گیا ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSPA.jpg

 

ایک طرف جہاں  روزانہ  کے نئے معاملوں میں کمی  آگئی ہے، وہیں  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  کووڈ – 19  کے خلاف  ویکسینیشن کی  تعداد میں بھی  اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک  جن لوگوں کو  ویکسین  دی جا چکی ہے، ان کی  تعداد  سرگرم  معاملوں سے دو گنا زیادہ ہے۔

پچھلے  24 گھنٹوں کے دوران  3930 سیشن  کے دوران  223696  لوگوں کو  ویکسین  دی جا چکی ہے، اس طرح  ویکسین  دیئے جانے والوں کی  مجموعی تعداد  اب  454049 ہو گئی ہے۔(اب تک 7860  سیشن  ہو چکے ہیں)

ریاست وار  استفادہ کنندگان کی تفصیل یہ  ہے:

فہرست نمبر

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ویکسین کے استفادہ کنندگان

1

انڈمان ونکوبار جزیرے

442

2

آندھرا پردیش

46,680

3

اروناچل پردیش

2,805

4

آسام

5,542

5

بہار

33,389

6

چنڈی گڑھ

265

7

چھتیس گڑھ

10,872

8

دادر اور نگر حویلی

80

9

دمن اور دیو

43

10

دہلی

7,968

11

گوا

426

12

گجرات

10,787

13

ہریانہ

17,642

14

ہماچل پردیش

4,817

15

 جموں وکشمیر

3,375

16

 جھارکھنڈ

6,059

17

کرناٹک

66,392

18

 کیرالہ

15,477

19

لداخ

119

20

لکشدیپ

201

21

 مدھیہ پردیش

18,174

22

مہاراشٹر

18,582

23

منی پور

978

24

 میگھالیہ

530

25

 میزورم

554

26

ناگالینڈ

1,436

27

 اڈیشہ

46,506

28

 پڈوچیری

554

29

پنجاب

3,318

30

 راجستھان

23,546

31

 سکم

120

32

 تمل ناڈو

16,462

33

 تلنگانہ

17,408

34

تریپورہ

1,736

35

 اترپر دیش

22,644

36

اتراکھنڈ

4,237

37

 مغربی بنگال

29,866

38

دیگر

14,017

 

تجربہ گاہوں کی تعداد میں ہوئے اضافے سے  مثبت  شرح میں  کافی کمی  دیکھی گئی ہے۔بھارت کی  ہفتہ وار مثبت شرح 1.97 فیصد ہے۔

22 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ہفتہ وار مثبت شرح، قومی شرح کے مقابلے کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026H4X.jpg

 

13 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ہفتہ وار  مثبت شرح  قومی شرح سے  زیادہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H0XA.jpg

 

ملک میں مکمل 8  مہینے کے بعد  پچھلے 24 گھنٹوں میں  140 (137 اموات) اموات  درج کی گئی ہیں۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B8FI.jpg

 

بھارت کی  ریکوری شرح پہلے کے مقابلے  بڑھ کر آج 96.66 فیصد ہو گئی ہے۔ صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد  10228753  ہوگئی ہے، جب کہ  ملک میں  سرگرم  معاملوں کی تعداد  208012 ہے۔

ملک میں  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 17411 ریکوری  درج ہوئیں۔

80.41  فیصد  نئے  صحت مند ہونے والوں کا تعلق  10 ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

کیرالہ میں ایک دن میں    سب سے زیادہ  3921 ریکوری  درج ہوئیں، جب کہ  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہی مہاراشٹر میں  3854 لوگ  صحت مند ہوئے،  جب کہ  چھتیس گڑھ میں  1301 افراد  صحت مند ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U3ZF.jpg

 

71.76 فیصد نئے معاملوں کا تعلق  6  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

کیرالہ میں بدستور  زیادہ تعداد میں  نئے معاملے  3346 درج ہوئے ہیں۔ جب کہ  مہاراشٹر میں 1924 اور  تمل ناڈو میں  551  نئے معاملے روشنی میں آئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00671L5.jpg

 

8 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  72.99 فیصد  اموات  درج  ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں 35 موتیں ہوئیں، کیرالہ میں  17 جب کہ  مغربی بنگال سے  10  نئی اموات کی اطلاع ہے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077BX9.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ج ق- ق ر)

U-546



(Release ID: 1689962) Visitor Counter : 207