صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان نے 18 کروڑ سے زیادہ جانچ کے ساتھ ٹیسٹنگ میں بے مثال اضافہ درج کیا
15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مثبت مریضوں کی شرح قومی اوسط سے کم
تیسرے ملک گیر وسیع ڈرائی رن میں 33 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، 615 اضلاع، 4895 ایسے مقامات شامل، جہاں پہلے سے پروگرام جاری ہے
Posted On:
09 JAN 2021 12:20PM by PIB Delhi
ہندوستان نے کووڈ-19 کی مجموعی طور پرجانچ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد نے 18 کروڑ (180253315) کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 916951 جانچ کی گئیں۔
جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں ملک گیر پیمانے پر کی گئی توسیع نےجانچ کی تعداد میں تیزی سے ہوئے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1201 سرکاری لیباریٹریز اور 1115 پرائیوٹ لیباریٹریز سمیت ملک میں 2316 ٹیسٹنگ لیب کے ساتھ ،یومیہ جانچ صلاحیت میں معقول اضافہ ہوا ہے۔
مستقل بنیاد پر کی جارہی وسیع جانچ کے نتیجے میں قومی سطح پر تومثبت مریضوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
جانچ کی کل تعداد 18 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے ساتھ ہی مجموعی شرح میں کمی کا دور جاری ہے۔ قومی سطح پر آج مثبت مریضوں کی شرح 5.79 فیصد ہے۔ گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران یہ 8.93 فیصد کم ہوکر اب 5.79 فیصد رہ گئی ہے۔
15 ریاستوں/ مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں مثبت مریضوں کی شرح قومی سطح سے کم ہے۔ بہار میں مثبت مریضوں کی شرح 1.44 ہے جو سب سے کم ہے۔
ہندوستان میں جانچ کا فیصد آج 130618.3فی ملین (ٹی پی ایم)ہے۔ جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے ساتھ، ٹی پی ایم میں بھی تیزی سے اضافہ درج ہوا ہے۔
22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں قومی اوسط کے مقابلے فی دس لاکھ کی آبادی جانچ میں بہتری درج کی گئی ہے۔
قومی اعداد وشمار کے مقابلے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین آبادی کم جانچ ہوئی ہے اور ان علاقوں میں زیادہ جانچ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان میں اس مدت میں 19253 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان میں موجودہ فعال 224190 معاملوں میں کل معاملوں کا فیصد 2.15 ہے۔
مجموعی طور پر آج 10056651 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں بہتری آئی ہے اور یہ شرح 96.41 فیصد پر آگئی ہے۔ صحتیاب اور فعال معاملوں کے مابین فرق مسلسل بڑھ رہا ہے اور فی الحال س کی سطح 9832.461 ہے۔
صحتیاب ہونے والے نئے معاملوں میں سے 78.89 فیصد معاملات میں دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حصہ داری رہی۔
کیرالہ میں 5324 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیںوہیں مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بالترتیب 2890 اور 1136مریضوں کے صحتیاب ہونے رپورٹ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18222 معاملے درج کئے گئے۔
10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے79.83فیصد نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5142 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں3693نئے معاملے درج کئے گئے۔ وہیں کرناٹک میں کل 970 یومیہ معاملے درج ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 228 اموات درج کی گئی ہیں۔ ان میں 76.32 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
مہاراشٹر میں 73 اموات ہوئی ہیں، وہیں کیرالہ میں 23اور مغربی بنگال میں 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ملک بھر میں بلا روکاوٹ اور باآسانی ٹیکہ کاری کی تمام تیاریوں کو یقینی بنانے کے لئے ملک گیر سطح پر تیسرے وسیع ماک ڈرل کا انعقاد کل کیا جائے رہا ہے۔ اس کے تحت 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 615 اضلاع کے ان 4895 مقامات کو شامل کیا گیا ہے جہاں پہلے سے پروگرام جاری ہے۔
*****
م ن۔ ن ر (09.01.2021)
U NO:236
(Release ID: 1687384)
Visitor Counter : 244
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Malayalam