صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے کووڈ -19سے شفایاتی کے معاملے میں بے مثال بلندی طے کی ہے ۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک کروڑکے نشانے کو پارکرگئی ہے
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد، زیرعلاج مریضوں سے 44گنازیادہ ہے
صحت یاب ہونے والے کل کیسوں میں سے 51فیصد معاملے پانچ ریاستوں کے ہیں
Posted On:
07 JAN 2021 12:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،7جنوری :بھارت نے کووڈ کے خلاف جنگ میں آج ایک اہم سنگ میل طے کیاہے ۔ شفایات ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ کے نشانے سے تجاوز کرگئی ہے ۔ 10016859بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔
گذشتہ 24گھنٹے میں 19ہزار587مریض شفایات ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔شفایابی کی قومی شرح مزید بہترہوکر 96.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ زیرعلاج مریضوں اورصحت یاب ہوچکے کیسوں کے درمیان فرق میں لگاتاراضافہ ہورہاہے ۔ (9788776)
صحت یاب ہوچکے افراد کی تعداد زیرعلاج مریضوں سے 44گنازیادہ ہے ملک میں آج کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد دولاکھ 28ہزار83ہے اوریہ کل کیسوں کا محض 2.19فیصد پرمشتمل ہے ۔
کل صحت یاب ہونے والے افراد میں سے 51فیصد افراد کا تعلق پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک ، آندھراپردیش ، تمل ناڈو اورکیرالا سے ہے ۔
صحت یابی کی قومی شرح 96.36پرپہنچ گئ ہے ۔ قومی کامیابی کو حاصل کرنے کی کوشش کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بھی صحت یابی کی شرح 90فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے ۔
بھارت کی صحت یابی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ زیادہ تعداد میں زیرعلاج مریضوں والے ملکوں میں صحت یابی کی شرح بھارت کے مقابلے کم درج ہورہی ہے ۔
ط
طبی جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ میں اضافے کے سبب بھارت میں طبی جانچ کے بعد اس وائرس سے متاثرپائے جانے والوں کی شرح بھی کم ہوگئی ہے ۔ جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثرپائے جانے والوں کی یومیہ شرح اب بھی تین فیصد سے کم پربرقرارہے ۔
17ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بیماری سے متاثرپائے جانے والوں کی ہفتہ واری شرح ، قومی اوسط سے کم ہے ۔
تازہ صحت یاب ہونے والے کیسوں کے 79.08فیصد معاملوں کا 10ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پتہ چلاہے ۔ کیرالا ، ایک دن میں 5ہزار110شفایابیوں کے ساتھ مسلسل سبقت لئے ہوئے ہے جس کے بعد 2ہزار 570صحت یابیوں کے ساتھ مہاراشٹردوسرے مقام پرہے ۔
نئے مصدقہ کیسوں کے 83.88فیصد معاملے 10ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں ۔ گذشتہ 24گھنٹے میں کیرالا میں 6ہزار 394کیس درج ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹرمیں 4ہزار382نئے کیس جب کہ چھتیس گڑھ میں کل ایک ہزارپچاس نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔
گزشتہ 24گھنٹے میں 222اموات کی خبرملی ہے ۔ ان میں سے 67.57فیصد معاملے 6ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیں ۔
مہاراشٹرمیں ایک دن میں سب سے زیادہ 66اموات ہوئی ہیں ۔ کیرالا میں بھی 25اموات ہوئی ہیں جب کہ مغربی بنگال میں اس بیماری سے 22افراد کی موت ہوئی ہے ۔
***************
(م ن ۔ ع م۔ع آ 07.01.2021)
U-180
(Release ID: 1686764)
Visitor Counter : 250
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam