صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی، گزشتہ 12دنوں سے اموات کی تعداد  مسلسل 300 سے کم


کل فعال معاملوں کی تعداد 2.19 فیصد کم ہوکر 2.27 لاکھ پر پہنچی

برطانیہ سے آنے والی نئی لہر سے کل 71 افراد متاثر  پائے گئے

Posted On: 06 JAN 2021 11:09AM by PIB Delhi

ملک میں یومیہ اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 12 دنوں سے ملک میں 300 سے کم نئی اموات درج کی گئی ہیں۔

مرض کا تیزی سے پتہ لگانے، بڑے پیمانےپر مرض کی جانچ کرنے، معیاری طبی انتظامات کرنے اور دیگر موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے مریض کی شناخت کرنے، اسے الگ رکھنے اور وقت پر اسپتال میں علاج فراہم کرنے کی وجہ سے یہ نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FA0G.jpg

 

گزشتہ 7 دنوں میں ہندوستان میں فی ملین آبادی پر صرف  ایک نئی  موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ موثر کووڈ مینجمنٹ اور مرکزی حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P7OJ.jpg

دوسری بڑی حصولیابی یہ ہے کہ ہندوستان میں کل فعال معاملوں کی تعداد لگاتار کم ہوتی جارہی ہے۔ فی الحال فعال معاملوں کی تعداد ملک میں 227546 ہے۔ کل مثبت معاملوں میں فعال معاملوں کی حصے داری 2.2 فیصد (2.19 فیصد) سے نیچے ہے۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ نئے صحت یاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعدادمیں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21314 نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کل  فعال معاملوں میں سے 3490 معاملے کم ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TF6P.jpg

حالیہ دنوں میں ہندوستان میں یومیہ معاملوں کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18088 نئے معاملے درج کیے گیے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I3OD.jpg

ہندوستان میں گزشتہ 7 دنوں میں فی ملین آبادی پر 96 نئے معاملے درج کیے گیے ہیں۔ یہ تعداد برازیل، روس، فرانس، اٹلی، امریکہ اور برطانیہ کے مقابلے کافی کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YJJI.jpg

مجموعی صحت یابیوں کی تعداد ہندوستان میں اب تقریبا ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور فی الحال یہ تعداد 9997272 ہے۔  یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے نئے صحت یاب ہونے والے معاملوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر اب 96.36 فیصد ہوگئی ہے۔

نئے صحت یاب ہونے والوں کی 76.48 فیصد تعداد 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کی گئی ہے۔

کووڈ سے صحت یاب ہونے والے 4922 افراد کے ساتھ کیرالہ صحت یابی کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔  دوسری طرف 24 گھنٹے کے اندر مہاراشٹر میں 2828 اور چھتیس گڑھ میں 1651 نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XCFK.jpg

دس ریاستوں/ مرکز ک زیرانتظام علاقوں میں 79.05 فیصد نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5615 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل 3160 نئے معاملے درج کیے گئے، جبکہ چھتیس گڑھ میں کل 1021 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007VT2I.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ،جو 264 اموات درج کی گئی ہیں، ان میں سے 73.48 فیصد دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔

نئی درج کی جانے والی 24.24 فیصد اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں، جہاں پر 24 گھنٹے کے دوران 64 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔  چھتیس گڑھ میں 25 اموات اور کیرالہ میں 24 اموات درج کی گئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SIYN.jpg

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے، جو لوگ متاثر ہوئے ہیں، ان کی کل تعداد اب 71 ہوچکی ہے۔

*************

م ن ۔ق ت۔ ت ع

U. No. 145


(Release ID: 1686465) Visitor Counter : 246