صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں یومیہ نئے معاملات کی کم ہوتی ہوئی شرح کاسلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16504 پازیٹو معاملات درج کئے گئے


بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی  تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ، 99.5 لاکھ  ہوئی

گزشتہ گیارہ   روز  میں ایک کروڑٹیسٹ کئے گئے

Posted On: 04 JAN 2021 10:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 جنوری2021: مسلسل، فعال اور احتیاط کے ساتھ کارروائی کے نظریہ کی وجہ سے بھارت میں یومیہ نئے معاملات کی تعداد مسلسل گراوٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوںمیں قومی سطح پر 16504 نئے معاملات درج کئے گئے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IPMS.jpg

یومیہ معاملات  میں گراوٹ نے ایکٹو معاملوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ کو یقینی بنایا ہے۔بھارت میں  ایکٹومعاملات کی تعداد آج کم ہوکر 243953 ہوگئی ہے۔ پازیٹو معاملات کی مجموعی تعداد میں ایکٹو معاملات کا حصہ مجموعی معاملات  کا محض 2.36 فیصد رہ گیا ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹوں میں  ایکٹو معاملات  کی مجموعی تعداد میں  3267 معاملات کی خالص گراوٹ درج کی گئی ہے ۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y55V.jpg

 بھارت کے مجموعی ٹیسٹوں  کی تعداد  17.5  کروڑ سے متجاوز (175635761)ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں 735978 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔

بھارت میں ٹیسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔اس وقت ملک میں 2299 تجربہ گاہیں ہیں۔

گزشتہ گیارہ دنوں میں ایک کروڑ ٹیسٹ کئے گئے۔ٹیسٹوں کی بڑی تعداد  نے مجموعی پازیٹو معاملات کی شرح (5.89فیصد) میں مزید گراوٹ آئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XAWG.jpg ****

صحت یابی کی شرح  میں مسلسل اضافے اور یومیہ نئے معاملات میں گراوٹ کی وجہ سے بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑکے قریب پہنچ گئی ہے۔آج صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 99.5 لاکھ (9946867) کے قریب پہنچ گئی ہے،جس کے مطابق صحت یابی کی شرح 96.19 فیصدہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19557 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

نئے صحتیاب ہونے والے معاملات میں 76.76 فیصد کا تعلق  10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  سے ہے۔

 

کیرل میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 4668 ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر  سے  2064 صحتیابی کے نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔مغربی بنگال میں   ایک دن میں  1432لوگوں کی صحتیابی کے معاملات درج کئے گئے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M5U9.jpg

.

نئے معاملات میں 83.90  فیصد کا تعلق  10 ریاستوںاور مرکز کے زیرانتظام خطوں سے ہے۔

          کیرل میں  گزشتہ 24  گھنٹوںمیں یومیہ نئے معاملات کی سب سے زیادہ تعداد 4600  کی اطلاع ملی ہے۔مہاراشٹر میں  3282 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جب کہ گزشتہ روز مغربی بنگال میں  896 نئے معاملات  سامنے آئے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YPSJ.jpg

گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر سے 214 اموات کی اطلاع ملی ہے جن میں سے 77.57 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے 35 اموات کی اطلاع ملی ہے جو کہ  نئی اموات کا  16.35 فیصد  ہے۔ مغربی بنگال اور کیرل سے بالترتیب 26 اور 25  نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Z09J.jpg

*********

  م ن۔اگ ۔رم

U- 74



(Release ID: 1685930) Visitor Counter : 194