صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان نے ایک اہم سنگ میل طے کیا، کووڈ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 96 فیصد سے تجاوز کرگئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے


ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد مزید گھٹ کر 2.57 لاکھ ہوگئی

صحت یاب ہوئے کل معاملوں کی تعداد فعال معاملات سے 96 لاکھ زیادہ

برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی نئی شکل کے کل 25 معاملات سامنے آئے

Posted On: 31 DEC 2020 10:54AM by PIB Delhi

ہندوستان نے کووڈ انیس کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل کو طے کیا ہے۔قومی صحت یابی کی شرح 96 فیصد (96.04فیصد)سے تجاوز کرگئی جو کہ دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہے۔ صحت یابی کی شرح میں اس زبردست اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J4BJ.jpg

ملک میں شفایابی کے معاملوں کی کل تعداد 98.6 لاکھ (9860280)کو عبور کرگئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔فعال معاملات اورصحتیابی کے معاملات کے درمیان فرق مسلسل بڑھتا جارہاہے اور یہ فی الوقت 9602624 ہے۔

 

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CQ7A.jpg

ہندوستان نے ایک دیگر حصول یابی کے تحت فعال معاملات کی تعداد تیزی سے گھٹ کر 2.57لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں کل پوزیٹیو معاملات کی تعداد 257656 ہے جو کہ کل معاملات کا یہ محض 2.51فیصد ہے۔

روزانہ بہت بڑی تعداد میں کووڈ کے مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اموات کی شرح میں لگاتار گراوٹ درج ہورہی ہے۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران فعال معاملات کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 21822 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی جب کہ اسی مدت کے دوران 26139 نئے افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔اس کے سبب کل فعال معاملات سے 4616 معاملات کی مجموعی کمی آئی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JE6R.jpg

صحت یاب ہوئے نئے مریضوں میں سے 77.99فیصد مریض دس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تھے۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5707مریض صحت یاب ہوئے۔اس کے بعد مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 4913 اور1588 مریض صحت یاب ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z1GZ.jpg

درج شدہ کل نئے معاملات میں سے 69.87فیصد معاملے دس ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے  ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 6268 نئے معاملات سامنے آئے۔اس کے بعد مہاراشٹر سے 3537 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PSE3.jpg

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 299 اموات درج کی گئیں۔ ان اموات میں سے 80.6فیصد اموات دس ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئیں۔

90 نئی اموات کے ساتھ مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ اموات ہوئی۔اس کے بعد کیرالہ اور مغربی بنگال سے 28اموات درج کی گئیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0060WX1.jpg

دس سرکاری لیبارٹریوں کے کنسوشیم آئی این ایس اے سی اوجی نے جینوم زمرہ بندی کے بعد برطانیہ میں پائی جانے والی وائرس کی نئی شکل کے کل پچیس معاملات پائے ہیں۔چار نئے کیسز این آئی بی پنے کے ذریعہ پائے گئے ہیں جب کہ ایک نیا کیس آئی جی آئی بی ، دہلی میں پایا گیا ہے۔تمام 25 مریض صحت سہولتی مراکز میں قرنطینہ میں ہیں۔

 

******

م ن۔  م ع ۔ج ا

U-NO.8557



(Release ID: 1684991) Visitor Counter : 162