وزارت اطلاعات ونشریات

گوا میں 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا اِفّی (آئی ایف ایف آئی) میں شرکت کے لئے میڈیا مندوبین کے واسطے رجسٹریشن شروع


شرکت کے لئے آن لائن چینلز کی حوصلہ افزائی

Posted On: 30 DEC 2020 11:13AM by PIB Delhi

16جنوری سے 24 جنوری 2021ء کے درمیان گوا میں ہونے والے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا اِفّی(آئی ایف ایف آئی)میں شرکت کے خواہشمند میڈیا مندوبین کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔

کووڈ-19عالمی وباء کی وجہ سے بھارت کا51واں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا ایک ہائی برِڈ فیشن میں منعقد ہوگا۔

کووڈ-19 سے متعلق پروٹوکولز کو برقرار رکھنے کے لئے میڈیا افراد کی ایک معقول تعداد میں گوا میں فیسٹول کو عملی طورپر کور کرنے کے لئے معمور کیا جارہا ہے۔

خواہش مند میڈیا کے افراد جو فیسٹول میں ذاتی حیثیت سے شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ اس لنک https://my.iffigoa.org/extranet/media/  میں  اپنا خود کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کی عمر  یکم جنوری 2020ء تک 21 سال سے زیادہ ہونی چاہئے اور انہیں  اہم اور بڑےبین الاقوامی فلم فیسٹول(اِفّی) جیسے کو کور کرنے کا تین سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا چاہئے۔پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے منظور کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق میڈیا ایکریڈیشن دیا جائے گا۔

10جنوری 2021ء کی نصف شب تک رجسٹریشن بند ہوجائے گا۔

آن لائن شرکت کے لئے موقع

فیسٹول سے متعلق ورچوئلی طورپر سرگرمیوں میں شرکت کے لئے بہت سے مواقع ہوں گے۔ آن لائن کے ذریعے بہت سی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

پی آئی بی کے ذریعے کی جانے والی تمام اِفّی پریس کانفرنسز کو پی آئی بی کے یو ٹیوب چینل youtube.com/pibindiaپر براہ راست دکھایاجائے گا اور صحافیوں کے لئے آن لائن سوالات پوچھنے کی گنجائش ہوگی۔

آن لائن شرکت کی مکمل تفصیلات کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

 

*****

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

U NO: 8526


(Release ID: 1684572) Visitor Counter : 158