سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑکوں کی نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت(ایم او آرٹی ایچ) نے گاڑیوں سے متعلق دستایوزات مثلاً ڈی ایل ایس، آر سی ایس، پرمٹ وغیرہ کی مجازی مدت کو 31 مارچ2021 تک بڑھایا۔


ایم او آر ٹی ایچ نے ایڈوائزری جاری کی: ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں کو جاری کردہ ایڈوائزری پر نیک نیتی کے ساتھ عمل درآمد کی ہدایت

Posted On: 27 DEC 2020 2:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی27 دسمبر: سڑکوں کے نقل وحمل اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے ڈی ایل ایس ، آر سی ایس پرمٹ جیسے گاڑیوں کے دستایوزات کی مجازی مدت کو 31 مارچ 2021 تک کے لئے بڑھایا دیا ہے۔ کووڈ19 کی روک تھام کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے اس سلسلے میں آج ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے لئے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اس سے پہلے 30 مارچ 2020 ،9 جون 2020 اور 24 اگست 2020 کو ایڈوائزری جاری کرکے موٹروہیکل ایکٹ 1988 اور سنٹرل موٹروہیکل رولر 1989 سےمتعلق دستاویزات کی مجازی مدت میں توسیع کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ فٹنس، پرمٹ(تمام طرح کے)، لائسنس، رجسٹریشن اور دیگر کسی بھی متعلقہ دستاویزات کو 31 دسمبر 2020 تک جائز سمجھا جائے گا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ‘‘ کووڈ19 کی روک تھام کی ضرورت کے پیش نظر مزید ہدایت دی جاتی ہے کہ مذکورہ دستاویزات کو 31 مارچ 2021 تک مجاز سمجھا جائے۔ ان میں وہ تمام دستاویزات شامل ہیں جن کی منظوری کی مدت یکم فروری 2020 سے ختم ہوچکی ہے’’۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘‘قانون کا نفاذ کرنے والے عہدہ داروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے تمام دستاویزات کو 31 مارچ 2020 تک مجاز سمجھیں ۔ اس سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات سے سماجی دوری کے ساتھ فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی’’۔

مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس ایڈوائزری پر پوری طرح سے عمل کریں تاکہ کووڈ19 عالمی وبا کی وجہ سے درپیش مشکل وقت میں کام کرنے والے ٹرانسپورٹروں اور دیگر تنظیموں کو ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8461

 



(Release ID: 1684048) Visitor Counter : 215