صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان نے کووڈ 19 معاملوںمیں قابل ذکر کامیابی حاصل کی – 6 مہینے بعد یومیہ نئے معاملوں میں 18،732 تک کی کمی درج کی گئی


سرگرم معاملات 170 دن کے بعد 2.78 لاکھ سے کم

Posted On: 27 DEC 2020 10:53AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔27  دسمبر      ہندوستان نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

روزانہ نئے معاملات 6 ماہ کے بعد 19،000 سے نیچے آ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  18،732 نئے معاملے درج کیے گئے ۔ نئے معاملے یکم جولائی 2020 کو 18،653 تھے۔

ہندوستان میں مجموعی طور پر سرگرم معاملے آج کم ہوکر 2.78 لاکھ (2،78،690) رہ گیا ہے۔ یہ تعداد 170 دن کے بعد سب سے کم ہے۔ 10 جولائی 2020 کو کل فعال معاملات 2،76،682 تھے۔

ملک میں فعال معاملات کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان رہا ہے۔ ہندوستان کے موجودہ فعال معاملے  ملک کے کل مثبت معاملات کا صرف 2.74 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21،430 لوگ صحت یاب ہوئے اور اسپتال سے انہیں رخصت کیا گیا ۔ اس کی وجہ سے مجموعی طور پرسرگرم معاملوںمیں 2،977 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

صحت یاب ہو نے والے لوگوں کی کل تعداد 97،61،538 ہے۔ صحت یاب ہوچکے معاملوں اور سرگرم معاملوں کے مابین جو فاصلہ مستقل طور پر بڑھتا جارہا ہے ، وہ 95 لاکھ کے قریب ہے اور اس وقت یہ 94،82،848 ہے۔

نئے معاملوں کے مقابلے نئی صحت یابی کی شرح بہتر ہو کر آج 95.82فیصد ہوگئی ہے۔ یہ فرق مستقل طور پر بڑھتا جارہا ہے ۔

صحت یاب ہونے والے نئے معاملات میں سے 72.37فیصد 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مرتکز ہیں۔

کیرالہ نے ایک دن میں 3،782 نئی صحت یابی کے ساتھ ایک دن میں صحت یاب ہونے کی سب سے زیادہ تعداد درج کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 1،861 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جبکہ چھتیس گڑھ میں یہ تعداد 1،764رہی۔

نئے معاملات میں سے 76.52فیصد 10 ریاستوں/مرکز زیر انتظام خطوں میں مرکوز ہیں۔

کیرالہ میں 3،527  کے ساتھ سب سے زیادہ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 2،854 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

نئی اموات  کے  75.27 فیصدمعاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں (60) ہوئیں۔ مغربی بنگال اور دہلی میں بالترتیب 33 اور 23 روزانہ اموات ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-8457


(Release ID: 1684005) Visitor Counter : 174