صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی حکومت کووِڈ۔19 ٹیکہ تیاری کے لئے کمربستہ
تربیت فراہم کرنے والوں کی ٹریننگ کے لئے 2360 سیشنوں کا اہتمام کیا گیا؛ ضلعی سطح پر 7000 سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی گئی
آئندہ ہفتہ چار ریاستوں میں ٹیکہ کاری سے متعلق تیاریوں کے لئے آزمائشی مشق کا اہتمام کیا جائے گا
Posted On:
25 DEC 2020 11:41AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ تیاری کے لئے کمربستہ ہورہی ہے۔ چونکہ ٹیکہ کاری انجام دینے والے، ٹیکہ کاری کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کریں گے، اسی سلسلے میں مختلف ریاستو میں تربیت کاروں اور ٹیکہ لگانے والوں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کووِڈ۔19 ٹیکہ کے تعارف اور اس کی تیاری کے لئے انسانی وسائل کی اہلیت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے، طبی افسران، ٹیکہ کاری کرنے والوں، ٹیکہ کاری کرنے والوں کے متبادل، کولڈ چین کے انتظام کار حضرات، نگراں حضرات، ڈاٹا منیجرس، آشا کوآرڈی نیٹرس اور مختلف سطحوں پر نفاذ کے عمل میں حصہ لینے والوں سمیت ٹیکہ انتظام کاروں کے مختلف زمروں کے لئے تفصیلی تربیتی نمونے تیار کیے گئے ہیں۔ اس تربیتی پروگرام میں تربیت کے تمام پہلوؤں جیسے ٹیکہ کاری سیشن کی تنظیم کاری، ٹیکہ کاری کے پورے عمل کی انتظام کاری کے لئے کو۔ وِن آئی ٹی پلیٹ فارم کا استعمال، ایچ آر کولڈ چین کی تیاری، برعکس صورتحال کی انتظام کاری، رابطہ کاری اور بین شعبہ جاتی تعاون، بایو میڈیکل فضلہ انتظام کاری، چھوت سے تحفظ کا پروٹوکول، وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی سطحی تربیتی پروگرام میں 2360 شرکاء کو تربیت فراہم کی گئی جن میں ریاستی امیونائیزیشن افسران، کولڈ چین افسران، آئی ای سی افسران، ڈیولپمنٹ پارٹنرس، وغیرہ شامل تھے۔ آج کی تاریخ تک، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاست کی سطح کے تربیتی پروگرام مکمل ہو چکے ہیں جن میں ضلعی سطح کے 7000 سے زائد تربیت پانے والوں نے شرکت کی ۔ صرف لکشدیپ ہی اس سے مستثنی ہے جہاں یہ تربیتی پروگرام جلد ہی (29 دسمبر کو) منعقد ہوگا۔
ترتیب وار طریقے سے، 681 اضلاع (49604 تربیت پانے والے افراد) نے آپریشنل رہنما خطوط پر طبی افسران کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ 1781 بلاکس/ پلاننگ یونٹوں میں سے 1399 میں ٹیکہ کاری کا عمل انجام دینے والی ٹیم کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ دیگر بلاکس میں تربیت ابھی جاری ہے۔
کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کو۔وِن پورٹل سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لئے قومی 1075 اور ریاستی 104 ہیلپ لائن خدمات کو مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ روزمرہ کی خدمات کے علاوہ یہ کام بھی انجام دیا جا سکے۔
کووِڈ۔19 ویکسین کے ایڈمنسٹریشن اور منصوبہ بند سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک قدم کے طور پر، جغرافیائی مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے چار ریاستوں، یعنی آندھرا پردیش، آسام، گجرات، پنجاب میں آزمائشی مشق کا اہتمام کیا جائے گا۔
ہر ریاست اس مشق کا اہتمام دو اضلاع اور ترجیحاتی بنیاد پر مختلف (پانچ) مقامات یعنی ضلع ہسپتال، سی ایچ سی / پی ایچ سی، شہری علاقے، نجی صحتی مراکز، دیہی علاقوں، وغیرہ پر کرے گی۔ اس عمل سے، ایک سرے سے دوسرے سرے تک تحریک کو بڑھاوا دینے، کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کے عمل (ٹیکہ کے سوا) کی جانچ، فیلڈ ماحول میں کو۔وِن کے استعمال کی جانچ، منصوبے، نفاذ اور رپورٹنگ کے نظام کے درمیان رابطے، اور بہتری لانے سمیت حقیقی نفاذ سے قبل چنوتیوں کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی جس کی ضرورت وضع کردہ عملی منصوبے میں پیش آسکتی ہے۔
یہ مشق مختلف سطحوں پر پروگرام منیجرس کو راست طور پر تجربہ بھی فراہم کرے گی۔ یہ دو روزہ سرگرمی 28 اور 29 دسمبر کو منعقد کی جائے گی اور اس میں کو۔وِن میں لازمی ڈاٹا اینٹری سے لے کر ٹیکہ حصولیابی اور ٹیم ممبروں کی تعیناتی، ٹیسٹ استفادہ کنندگان کے ساتھ تربیتی مقامات پر آزمائشی مشق سے لے کر رپورٹنگ اور شام کی میٹنگ تک، مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس میں کولڈ اسٹوریج کے لئے جانچ، کووِڈ۔19 ٹیکہ کی نقل و حمل انتظام کاری، مناسب طور پر جسمانی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے مشق کے مقامات پر بھیڑ کو قابو میں رکھنے سے متعلق تربیت شامل ہے۔
آزمائشی مشق کے دوران سب سے زیادہ توجہ ٹیکہ کاری کے بعد رونما ہونے والی ممکنہ برعکس صورتحال (اے ای ایف آئی) پر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تربیتی مقامات پر بیماری پر قابو پانے کے طریقوں کو اپنانے اور ان کی انتظام کاری پر بھی توجہ دی جائے گی۔ آزمائشی مشق کے تحت بلاک اور ضلعی سطح پر بیک وقت نگرانی اور جائزہ کا اہتمام کیا جائے گا اور فیڈ بیک کی تیاری کو ریاست اور مرکزی وزارت صحت کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا۔
آزمائشی مشق میں رہنمائی فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ ایک تفصیلی چیک لسٹ تیار کی گئی ہے اور اسے چار ریاستوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا ہے۔
کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کے قومی ایکسپرٹ گروپ (این ای جی وی اے سی) نے صحتی کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) (تقریباً ایک کروڑ)، ہراول دستے کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو) (تقریباً دو کروڑ)، اور ترجیحی عمر کے لوگوں کا گروپ (تقریباً 27 کروڑ) سمیت تین ترجیحی آبادی والے گروپوں کی تجویز پیش کی ہے۔چونکہ ٹیکوں میں درجہ حرارت کو لے کر حساسیت پائی جاتی ہے اور انہیں ایک مخصوص درجہ حرارت میں اسٹور کیا جاتا ہے، اسی لیے ملک بھر میں تقریباً 28947 کولڈ چین پوائنٹس پر ٹیکہ کی ذخیرہ اندوزی کے لئے 85634 سازو سامان سے آراستہ کولڈ چین نظام قائم کیے گئے ہیں اور انہیں کولڈ چین ایڈمنسٹریشن کے لئے زیراستعمال لایا جائے گا۔ موجودہ کولڈ چین اولین تین کروڑ ترجیحی آبادی یعنی صحتی کارکنان اور ہراول دستے کے کارکنان کی ٹیکہ کاری کے لئے مطلوب اضافی کووِڈ۔19 ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کی صلاحیت کی حامل ہے۔
****
م ن ۔ اب ن
U: 8418
(Release ID: 1683638)
Visitor Counter : 267
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam