وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 24 دسمبر کو وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب کریں گے

Posted On: 22 DEC 2020 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22/دسمبر 2020،  وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 دسمبر 2020 کو، صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وشو بھارتی یونیورسٹی، شانتی نکیتن کی صدی تقریبات سے خطاب کریں گے۔ مغربی بنگال کے گورنر اور مرکزی وزیر تعلیم بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

وشو بھارتی یونیورسٹی کے بارے میں

گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کے ذریعے 1921 میں قائم کردہ وشو بھارتی ،ملک کی  سب سے پرانی مرکزی یونیورسٹی بھی ہے۔ مئی 1951 میں وشو بھارتی کو پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے مرکزی یونیورسٹی اور ‘‘قومی اہمیت کا حامل ادارہ’’ قرار دیا گیا تھا۔یہ یونیورسٹی گرودیو ٹیگور کے ذریعے وضع کردہ طریقہ تعلیم پر عمل کرتی ہے، اگر چہ رفتہ رفتہ یہ اس سانچے میں ڈھل گئی ہے، جس سانچے میں دنیا کے کسی بھی حصے میں قائم شدہ جدید یونیورسٹیاں   کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-8318

م ن۔   م م ۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1682674) Visitor Counter : 154