صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو معاملات 3 لاکھ سے نیچے؛گزشتہ 163 دنوں میں سب سے کم ایکٹیو معاملات


کورونا کےایکٹیو معاملات، کل معاملات کے 3فیصد سے نیچے

گزشتہ 173دنوں میں یومیہ نئے معاملات 20 ہزار سے کم

Posted On: 22 DEC 2020 11:54AM by PIB Delhi

بھارت نے عالمی وباء کے خلاف جنگ میں آج متعدد قابل ذکر حصولیابیاں درج کی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو معاملات کی تعداد آج تین لاکھ سے کم (2,92,518)پر آگئی۔کل پازیٹیو معالات میں ایکٹیو معاملات کی حصے داری مزید کم ہوئی ہے اور یہ تین فیصد سے کم ، یعنی 2.90فیصد پر آگئی ہے۔گزشتہ 163 دنوں میں یہ سب سے کم ہے۔12جولائی 2020ء کو کل ایکٹیو معاملات 2,92,258تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی ایکٹیو معاملات میں 11,121معاملات کی کمی درج کی گئی ہے۔

 

0001.jpg

 

بھارت میں یومیہ نئے معاملات کی بھی کمی آئی ہے۔ 173دنوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک گیر اعداد وشمار میں 20ہزار سے کم یومیہ نئے معاملات (19,556)جڑے ہیں۔2 جولائی 2020ء کو نئے جڑے معاملات 19,148تھے۔

 

0002.jpg

 

فی 10 لاکھ کی آبادی پر بھارت کے ایکٹیو معاملات کی تعداد دنیا میں سب سے کم تعداد میں سے ہے(219)۔امریکہ، اٹلی، برازیل، ترکی اور روس جیسے ملکوں میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

 

0003.jpg

 

صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 96لاکھ(96,36,487)سے زیادہ ہوگئی ہے، جس کی بدولت صحت یابی کی شرح 95.65فیصد ہوگئ ہے۔صحت یابی کے معاملات اور ایکٹیو معاملات میں فرق بڑھتا جارہا ہے اور فی الحال یہ تعداد93,43,969ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 30,376افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔صحت یابی کے نئے معاملات گزشتہ 25دنوں سے نئے معاملات کے مقابلے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔

 

0004.jpg

 

روزانہ کی بنیاد پرجانچ کی اعلیٰ شرح اور صحت یابی کی اعلیٰ سطح  نیز نئے معاملات میں کمی کی وجہ سے شرح اموات میں کمی آئی ہے۔

 

0005.jpg

 

صحت یابی کے 75.31 فیصد کا تعلق دس ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں کسی ایک دن میں صحت یابی کے سب سے زیادہ 6,053معاملات سامنے آئے۔ اس کے بعد کیرالہ کا نمبر ہے، جہاں صحت یابی کے 4,494معاملات درج کئے گئے۔مغربی بنگال میں بھی ایک دن میں 2,342افراد صحت یاب ہوئے۔

 

0006.jpg

 

نئے معاملات کے 75.69فیصد کا تعلق دس ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملات کیرالہ میں درج کئے گئے، جس کی تعداد 3,423ہے۔مہاراشٹر میں 2,834نئے معاملات درج کئے گئے، جبکہ مغربی بنگال میں کل 1,515نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

0007.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جو 301اموات ہوئیں، ان میں سے 76.74فیصد اموات دس ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئیں۔

مہاراشٹر میں 18.27فیصد نئی اموات درج کی گئیں، جن کی تعداد 55ہے۔اس کے بعد مغربی بنگال اور کیرالہ کا نمبر ہے، جہاں بالترتیب 41 اور 27نئی اموات ہوئیں۔

 

0008.jpg

 

U NO: 8312


(Release ID: 1682616) Visitor Counter : 186