صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ، گھٹ کر 3.08 لاکھ ہوئی
بھارت کی ٹسٹنگ میں زبردست اضافہ ؛ مجموعی ٹسٹ کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز
مثبت پائے جانے کی قومی شرح کم ہو کر 6.25 فی صد ہوئی
15 ریاستوں / یو ٹی میں مثبت پائے جانے والے افراد کی شرح قومی اوسط سے کم
Posted On:
19 DEC 2020 11:17AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 19 دسمبر/ پچھلے چند ہفتوں سے جاری رجحان کو بر قرار رکھتے ہوئے بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کل مریضوں کی تعداد مزید کم ہوکر 3.09 فی صد ہو گئی ہے ۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے متاثرہ معاملات کی تعداد سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد درج کی گئی ہے ۔ روزانہ نئے معاملات کی تعداد سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کی وجہ سے بھارت میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد 308751 تک پہنچ گئی ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے میں ملک میں 25152 افراد کووڈ سے متاثرہ پائے گئے ہیں ، جب کہ اسی عرصے میں نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 29885 ہے ۔ اس سے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی کل تعداد میں 5080 کی کمی آئی ہے ۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکا ہے کہ بھارت میں فی 10 لاکھ آبادی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد دنیا میں ( 223 ) سب سے کم ہے ۔
بھارت نے مجموعی طور پر 16 کروڑ سے زیادہ ٹسٹ کرکے ایک اور سنگِ میل حاصل کیا ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1171868 نمونوں کی جانچ کی گئی اور جانچ کئے گئے کل نمونوں کی تعداد 160090514 تک پہنچ گئی ہے ۔
آج مجموعی طور پر مثبت پائے جانےو الے مریضوں کی شرح 6.25 فی صد ہے ۔
15 ریاستوں / یو ٹی میں مثبت پائے جانے والوں کی شرح قومی اوسط سے بھی کم ہے ۔
آج صحت یاب ہونےو الے افراد کی تعداد 95.5 لاکھ سے تجاوز ( 9550712 ) کر گئی ہے ۔ صحت یابی کی شرح 95.46 فی صد تک پہنچ گئی ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔
34 ریاستوں / یو ٹیز میں صحت یابی کی شرح 90 فی صد سے زیادہ ہے ۔
74.97 فی صد صحت یاب ہوئے مریضوں کا تعلق 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔
کیرالہ میں 4701 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
نئے مریضوں میں 73.58 فی صد کا تعلق 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے میں کیرالہ میں 5456 نئے مریضوں کی اطلاع ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 ریاستوں / یو ٹی سے 347 اموات کی خبر ہے ، جو 78.96 فی صد ہے ۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ اموات کی خبر ہے ، جس کی تعداد 75 ہے ۔ مغربی بنگال میں 42 افراد کی موت ہونے کی اطلاع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8230
(Release ID: 1682040)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam