صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک اور زبردست کامیابی حاصل کی:قومی صحت یابی کی شرح 95 فیصد سے متجاوز،جو کہ دنیا بھرکی سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے
سرگرم معاملوں میں مزید گراوٹ، آج3.4 لاکھ سے کم رہے
161 دن بعد یومیہ نئے معاملات کی تعداد 22065 رہی
Posted On:
15 DEC 2020 10:42AM by PIB Delhi
کووڈ کے خلاف اپنی جنگ میں بھارت نے کئی نمایاں سنگ میل حاصل کئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 22100 سے کم رہی۔یومیہ نئے معاملات کی تعداد 161 دن بعد 22065 پر آئی۔7 جولائی 2020 کو نئے معاملات کی تعداد 22252 تھی۔

روزانہ صحت یاب ہونے والے کووڈ مریضوں کی تعداد میں اضافے اور اموات کی شرح میں مسلسل گراوٹ سے بھارت میں سرگرم معاملات کی شرح میں کمی کارجحان جاری ہے۔
ایک اور کامیابی یہ حاصل ہوئی ہے کہ سرگرم معاملات کی تعداد میں زبردست گراوٹ آئی اور یہ 3.4 لاکھ سے نیچے پہنچ گئی۔ ملک میں اس وقت پازیٹیو معاملات کی مجموعی تعداد339820 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی معاملات کا محض 3.43 فیصد ہے۔

سرگرم معاملات کی گراوٹ میں صحت یاب ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مزید اضافہ ہوا۔صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 94 لاکھ سے متجاوز( 9422636) ہوگئی۔سرگرم معاملوں اور صحت یاب ہونے والوں کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ اب بڑھ کر9082816 ہوگیا ہے۔
قومی صحت یابی کی شرح میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے جو کہ اب 95.12 فیصد ہوگئی ہے۔

بھارت کی صحت یابی کی شرح کووڈ کے زیادہ پھیلاؤ والے ملکوں میں دنیا کی سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34477 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔
مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں میں 74.24 فیصد لوگوں کاتعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔
ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہے جہاں پر 4610 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔کیرل میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4481 ہے جب کہ مغربی بنگال میں 2980 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

نئے معاملات میں 73.52 فیصد دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے جو کہ 2949 ہے۔اس کے بعد کیرل میں 2707 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں354 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ان میں 79.66 فیصد تعداد دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔
60 نئی اموات کے ساتھ مہاراشٹر اور دہلی دونوں کی شرح اموات سب سے زیادہ رہی۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں یومیہ 43 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

******
م ن۔ ا گ۔ ر ض
U-NO.8093
(Release ID: 1680737)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam