کابینہ

کابینہ نے بھارت اور لگژمبرگ کے درمیان دو فریقی مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 09 DEC 2020 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) اور فائیننشیل اینڈ کمیشن ڈے سرویلانس ڈو سیکٹیور فائیننسر (سی ایس ایس ایف) لگژمبرگ کے درمیان دو فریقی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

مقاصد:

مفاہمت نامہ سے سکیورٹیز ریگولیشنز کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کی سہولت دینے، تکنیکی معلومات کے استعمال سے متعلق سپروائزری کاموں کی موثر کارکردگی کے لئے تعاون کرنے اور بھارت و لگژمبرگ کے سکیورٹیز بازاروں کی نگرانی کرنے والے قوانین و ضوابط کے موثر نفاذ  کو ممکن بنانے کا امکان ہے۔

اہم اثرات:

ایس ای بی آئی جیسا سی ایس ایس ایف، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سکیورٹیز کمیشن کے کثیر فریقی ایم او یو (آئی او ایس سی او، ایم ایم او یو) کا شریک دستخط کنندہ ہے۔ حالانکہ آئی او ایس سی او، ایم ایم او یو کے دائرے میں تکنیکی تعاون کے التزامات نہیں ہیں۔ مجوزہ دو فریقی مفاہمت نامہ سکیورٹیز قوانین کے موثر نفاذ کے لئے اطلاعات مشترک کرنے کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں تعاون دے گا اور تکنیکی تعاون پروگرام کو قائم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ تکنیکی تعاون پروگرام، سرمایہ بازار، ملازمین کے لئے صلاحیت سازی سے متعلق سرگرمیوں اور تربیتی پروگرام سے متعلق امور میں صلاح و مشورے کے توسط سے اتھارٹیز کو فائدہ پہنچائے گا۔

پس منظر:

بھارت میں سکیورٹیز بازار کو منضبط کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ایکٹ 1992 کے تحت سیبی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ سیبی کا مقصد سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا اور بھارت میں سکیورٹیز بازار کی ترقی کو منضبط کرنا اور فروغ دینا ہے۔  سیبی کے اہم کاموں میں شامل ہے – رجسٹریشن، ریگولیشن اور سکیورٹیز بازار میں کام کرنے والے بچولیوں کی نگرانی، سیلس ریگولیٹری تنظیموں کو منضبط کرنا اور فروغ دینا، سکیورٹیز بازاروں سے متعلق فریب دہی اور غیر مناسب کاروباری طور طریقوں کو روکنا اور بھارت یا بیرونی ملک کی اتھارٹیز کے ساتھ ایسی معلومات مشترک کرنا جو کاموں کی بہتر طور پر انجام دہی کے لئے ضروری ہوسکتی ہیں۔

لگژمبرگ کا کمیشن ڈے سرویلانس ڈو سیکٹیور فائیننسر (سی ایس ایس ایف) ایک عوامی قانونی اکائی ہے، جسے انتظامی اور مالی خودمختاری حاصل ہے اور جس کا قیام قانون کے تحت 23 دسمبر 1998 کو عمل میں آیا تھا۔ سی ایس ایس ایف، لگژمبرگ کے سبھی مالی مراکز (بیمہ شعبے کو چھوڑکر) کی معقول نگرانی کے لئے ایک مجاز اتھارٹی ہے۔ سی ایس ایس ایف سکیورٹیز بازار کے ریگولیشن اور نگرانی کے لئے بھی قانونی طور پر جواب دہ ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7948

 


(Release ID: 1679489) Visitor Counter : 192