صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں 5 مہینے کے بعد یومیہ نئے معاملے کی تعداد سب سے کم


کل 3.83 لاکھ فعال معاملے 4 فیصد کے نشان کے نیچے پہنچے

اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی ؛ یومیہ اموات 400 سے کم

Posted On: 08 DEC 2020 11:55AM by PIB Delhi

ہندوستان نے کووڈ کے خلاف لڑائی میں ایک نمایاں سنگ میل حاصل کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد تقریباً پانچ مہینے کے بعد پہلی بار 27000 سے کم (26567) درج کی گئی ہے۔ 10 جولائی 2020 کو نئے معاملوں کی تعداد 26506 تھی۔

 

روزانہ کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی اعلیٰ تعداد اور شرح اموات میں لگاتار کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک دوسری حصولیابی کے طور پر ہندوستان میں آج کل فعال معاملوں کی تعداد 4 فیصد کے نشان سے نیچے آگئی۔

فعال معاملوں کی تعداد تیزی سے کم ہو کر 3.83 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں کل مثبت معاملے 383866 ہے جو کہ کل معاملوں کا 3.96 فیصد ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-08 at 10.03.59 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مرض سے 39045 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ۔اس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں کل فعال معاملوں میں سے 12863 کی کمی آئی ہے۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے یومیہ صحت یابیوں کی تعداد بھی بہتر ہو کر آج 94.59 فیصد ہوگئی ۔آج صحت یابیوں کی کل تعداد 9178946 ہے۔

نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 76.31 فیصد 10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کووڈ سے صحت یابیوں کی تعداد 7345 کے ساتھ مہاراشٹر اس معاملے میں سب سے اوپر ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4705 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ دہلی میں ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3818 رہی۔

 

WhatsApp Image 2020-12-08 at 10.03.57 AM.jpeg

نئے معاملوں میں سے 72.50 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3272 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل 3075 نئے معاملے درج کئے گئے جبکہ مغربی بنگال میں 2214 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 

WhatsApp Image 2020-12-08 at 10.03.55 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل 385 اموات میں سے 75.58 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

دہلی میں کل 63 اموات درج کی گئیں جوکہ کل اموات کا 16.36 فیصد ہے ۔مغربی بنگال میں 48 اور مہاراشٹر میں 40 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-08 at 10.03.53 AM.jpeg

ملک میں  یومیہ اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 400 نئی اموات درج کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-08 at 10.08.13 AM.jpeg

 

****

(م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7909



(Release ID: 1679036) Visitor Counter : 230