وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پرچم کے موقع پر مسلح افواج کیلئے ممنونیت کااظہار کیا
Posted On:
07 DEC 2020 11:32AM by PIB Delhi
نئی دلی،7؍ دسمبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم پرچم (فلیگ ڈے)، کے موقع پر مسلح افواج کے لئے اظہار ممنونیت کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ‘‘یوم پرچم، مسلح افواج کا ایک ایسا دن ہے، جس میں ہم اپنی مسلح افواج اور ان کے کنبے کے تئیں ممنونیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی فوج کی بہادری اور دلیری کے علاوہ ان کی بے لوث قربانیوں پر فخر ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ مسلح افواج کی فلاح و بہبود کےلئے ہمیں تعاون دینا چاہئے۔ اس جذبہ خیر سگالی سے ہمارے بہادر فوجی عملے اور ان کے کنبوں کو کافی مدد ملے گی۔ ’’
*************
( م ن ۔ ح ا ۔ ک ا(
U. No. 7872
(Release ID: 1678792)
Visitor Counter : 113
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam