وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کووڈ-19 ویکسین کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے کُل پارٹی میٹنگ کی


آٹھ ممکنہ ویکسین جن میں تین اندرون ملک تیار کردہ بھی شامل ہیں،ہندوستان میں آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں: وزیراعظم
توقع ہے کہ یہ ویکسین آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی: وزیراعظم
محفوظ اور سستی ویکسین کی ترقی کیلئے دنیا ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے:وزیراعظم

Posted On: 04 DEC 2020 4:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04دسمبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے کُل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایک جامع ٹیکہ کاری حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ محفوظ اور سستی ویکسین کی ترقی کیلئے دنیا ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔

ہندوستان کووڈ ٹیکہ کاری کیلئے تیار ہے

وزیراعظم نے احمد آباد، پُنے اور حیدر آباد میں ویکسین مینوفیکچرنگ سہولتوں کا دورہ کرنے کے اپنے تجربے کو مشترک  کرتے ہوئے مطلع کیا کہ تقریباً 8 ممکنہ ویکسین فی الحال آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں جن کو ہندوستان میں تیار کیا جائیگا۔ اس میں تین اندرون ملک تیار کردہ ویکسین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ ویکسین آنے والے چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔ سائنسدانوں کے ذریعے ویکسین کی منظوری ملتے ہی ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی مہم شروع کردی جائیگی۔ مرکزی حکومت ٹیکہ کاری کیلئے ترجیحی گروپ کی شناخت کرنے کیلئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کررہی ہے۔

ہندوستان کی ویکسین کی تقسیم کی مہارت، صلاحیت اور ٹیکہ کاری کیلئے ایک تجربے کار اور وسیع نیٹ ورک کی موجودگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے کووڈ ٹیکہ کاری ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ اضافی کولڈ چین آلات اور اس طرح کی دیگر لاجسٹکل ضروریات کیلئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ اشتراک قائم کیا جائیگا۔

ٹیکہ کاری مہم  کیلئے ایک قومی ماہرین گروپ کی تشکیل

ایک قومی ماہرین گروپ جس میں تکنیکی ماہرین  اور مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں کے عہدیداران شامل ہیں،کو ویکسین سے متعلق مہم کی ذمہ داری نبھانے کیلئے  تشکیل دیا گیا ہے۔ قومی ماہرین گروپ قومی اور علاقائی ضرورتوں کے مطابق اجتماعی طور پر فیصلہ کریگا۔

ہندوستان نے ناقابل تسخیرجذبے کے ساتھ وبائی مرض کا مقابلہ کیا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانیوں نے ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ اس وبائی مرض کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پوری جنگ کے دوران ہندوستانیوں کا تحمل، جذبہ اور طاقت عدیم المثال اور لاثانی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نہ صرف اپنے ہم وطن ہندوستانیوں کی مدد کی بلکہ دوسرے ملکوں کے شہریوں کو بھی بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کی۔ مزید برآں ہندوستان کے ذریعے اختیار کردہ سائنسی طریقہ کار کی وجہ سے ملک کے اندر جانچ میں اضافہ ہوا، جس نے نہ صرف کووڈ سے متاثرہ افراد کی شرح کو کم کیا بلکہ کووڈ کے سبب ہونے والی اموات کی شرح کو بھی کم کیا۔

وزیراعظم نے ٹیکہ کاری کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اور قومی مفاد دونوں کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے لیڈروں سے زور دیکر کہا کہ وہ ملک کے شہریوں کو مزید بیدار بنائیں اور کسی بھی طرح کے افواہوں کو پھیلنے سے روکیں۔

وزیراعظم نے کووڈ کے خلاف لڑائی میں قابل قدر تعاون کیلئے تمام پارٹیوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ مستقل طورسے محتاط رہیں اور وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں اور اس میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔

سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے بھی بات کی

اس میٹنگ میں شریک سیاسی جماعتوں میں دیگر پارٹیوں کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے، وائی ایس آر کانگریس پارٹی، جتنادل (یو)، بی جے ڈی، شیوسینا، ٹی آر ایس، بی ایس پی ، ایس پی، اے آئی اے ڈی  ایم کے اور بی جے پی شامل ہیں۔ لیڈران نے وزیراعظم کو مؤثر اور تیز ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے وبائی مرض سے نمٹنے میں وزیراعظم کے قیادت کی تعریف کی اور ویکسین تیار کرنے میں کی جانے والی کوششوں پر سائنسی برادری اور ویکسین مینوفیکچررز کی بھی تعریف کی۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7823



(Release ID: 1678396) Visitor Counter : 220