امور داخلہ کی وزارت

مرکزی  وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج یوم بحریہ کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد پیش کی


‘‘ یوم بحریہ کے موقع پر میں ہندوستانی بحریہ کے تمام بہادر اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ’’

‘‘آفات کے دوران ہماری سمندری سرحدوں اور ملک کی حفاظت کرنے والے اپنے نیلے پانی کے دستہ پر ہمیں فخر ہے’’

Posted On: 04 DEC 2020 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04   دسمبر 2020: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج یوم بحریہ کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں  انہوں نے کہا ، ‘‘ یوم بحریہ کے موقع پر میں ہندوستانی بحریہ کے تمام بہادر اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آفات کے دوران ہماری سمندری سرحدوں اور ملک کی حفاظت کرنے والے اپنے نیلے پانی کے دستہ پر ہمیں فخر ہے۔’’

ہر سال 04 دسمبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔ ملک اور ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں اس دن کی کافی اہمیت ہے کیونکہ اسے ہندوستان کے جیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جب ہندوستانی بحریہ کی میزائیل کشتیوں نے 1971 کی ہند۔پاک جنگ کے دوران آپریشن ٹرائیڈینٹ کے دوران کراچی میں پاکستان کے جہازوں ، تیل کی تنصیبات اور ساحلی دفاعی تنصیبات پر کامیابی کے ساتھ میزائیل داغے تھے۔1971 کی کارروائیوں کے دوران ہندوستانی بحریہ نے جنگی اسلحہ اور دیگر خطرناک سامان لے جارہی کئی پاکستانی کشتیوں کو غرقاب کردیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت کے ڈیک سے جنگی طیاروں نے دشمن کی بندرگاہوں پر حملے کئے تھے اور چٹ گانگ اور کھلنا کے فضائی علاقوں پر حملے کرتے ہوئے کئی جہازوں ،دفاعی مراکز اور تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔ کراچی پر میزائیل حملے اور وکرانت سے فضائی حملوں کی بدولت مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کو شکست ہوئی تھی ۔

****

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

 

U- 7817



(Release ID: 1678275) Visitor Counter : 139