صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں یومیہ نئے کیس کی تعداد 40 ہزار سے کم
مجموعی کیسوں کی تعداد میں تخفیف جاری، 4لاکھ 40 ہزار سے کم ایکٹیو کیس ریکارڈ کئے گئے
یومیہ پوزیٹیویٹی کی شرح 4فیصد سے کم ہوئی-3.45 فیصد پر قائم
Posted On:
24 NOV 2020 12:34PM by PIB Delhi
نئی دلی،24؍ نومبر،ہندوستان میں 6 روز بعد یومیہ نئے کیسوں کی تعداد 40 ہزار سے کم رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے کیسیز کی تعداد 37975 ہے۔ مسلسل گزشتہ 17 دنوں میں یومیہ نئے معاملات کی تعداد، 8نومبر کے بعد سے، 50 ہزار سے کم رہی ہے۔
ہندوستان کا ٹیسٹنگ کا بنیادی ڈھانچہ ملک بھرمیں 2134 لیباریٹریوں کے ساتھ واضح طور پر مستحکم ہوا ہے۔ ہر روز 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کے اپنے ارادے کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1099545 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ادھر ہندوستان کی مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ تجاؤز کر گئی ہے(133682275)۔
روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کے اوسط نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مجموعی طور پر پازیٹی ویٹی کی شرح نچلی سطح پر برقرار رہے اور یہ اس وقت کمی کی طرف جاری ہے۔
آج قومی پازیٹیویٹی کی مجموعی شرح 6.87 پر رہی، جو کہ 7 فیصد کے نشانے سے کم ہے۔ روزانہ کے پازیٹیو معاملات کی شرح صرف 3.45 فیصد ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ سے پازیٹیویٹی کی شرح میں یقینی کمی آئی ہے۔
ٹیسٹ فی ملین (ٹی پی ایم) میں اضافہ ہو کر یہ 96871 ٹیسٹ کی تعداد تک پہنچ گی اہے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں ایکٹیو معاملات کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42314 ریکوری اور ڈِسچارج کے کیس ہیں۔
ایکٹیو کیس کی مجموعی تعداد 438667 تک گر گئی ہے۔ تخفیفی رجحان کے باعث ہندوستان کے مجموعی پازیٹیو کیسوں میں سے ایکٹیو کیسوں کی موجودہ تعداد صرف 4.78فیصد۔
ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہو کر 93.76فیصد ہو گئی ہے۔
ریکورشدہ کیسوں کی مجموعی تعداد ، آج کے مطابق، 8604955 ہے۔
نئے ریکور معاملات میں سے 75.71 فیصد کیسیز 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
دلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ ریکوری کی خبر ملی ہے، جو کہ 7216 نئے ریکور کیسوں کی ہے۔
کیرالہ میں 5425 افراد نے ریکور کیا ہے، جبکہ مہاراشٹر میں 3729 افراد اس بیماری سے ابھر آئے ہیں۔۔
نئے معاملات میں سے 77.04 فیصد کیسز10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔
دلی میں یومیہ نئے کیسوں کی زیادہ تعدادیعنی 4454معاملوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
دلی کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے، جہاں 4153نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 480 معاملات کے فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
نئے اموات میں سے 73.54فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔
دلی میں سب سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں (121)۔
مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں بالترتیب 47 اور 30 روزانہ کی اموات کی خبر موصول ہوئی ہے۔
**********
( م ن ۔ ا ع ۔ ک ا(
U. No. 7501
(Release ID: 1675272)
Visitor Counter : 262
Read this release in:
Telugu
,
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam