وزیراعظم کا دفتر

آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گگوئی کی رحلت پر وزیراعظم کااظہارتعزیت

Posted On: 23 NOV 2020 6:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:23 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے سابق وزیراعلیٰ جناب ترون گگوئی کی رحلت پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ترون گگوئی جی ایک ہردلعزیز رہنما اور ماہرمنتظم تھے۔ ان کے پاس آسام کے ساتھ ساتھ مرکز میں برسوں کا سیاسی تجربہ تھا۔ ان کے انتقال سے بیحد رنجیدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے غمزدہ اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی’’۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:7846


(Release ID: 1675130) Visitor Counter : 114