وزیراعظم کا دفتر

عالمی ٹوائلٹ ڈے کے موقع پر، ہندوستان سب کے لئے ٹوائلٹ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے:وزیراعظم


صاف ستھرے ٹوائلٹ سے صحت کے بے شمار فوائد کے ساتھ، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کو، وقار حاصل ہوا ہے:وزیراعظم

Posted On: 19 NOV 2020 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر آج کہا کہ قوم ،سب کے لئے بیت الخلاء کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ’’ بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستان ،سب کے لئے بیت الخلاء کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کے کروڑوں افراد کو صاف ستھرے بیت الخلاء فراہم کرنے میں نمایاں کامیا بی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے صحت کے بے شمار فوائد  کے ساتھ ساتھ، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کا  وقار بڑھا ہے۔‘‘

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا ع- ق ر)

(19-11-2020)

U-7359


(Release ID: 1673987) Visitor Counter : 166