صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں لگاتار دوسرے دن یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 30 ہزار


گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کووڈ  - 19 کے یومیہ معاملوں سے زیادہ

Posted On: 17 NOV 2020 11:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍نومبر، بھارت میں لگاتار دو دنوں سے یومیہ  نئے معاملے تقریبا 30 ہزار درج کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  29163 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں گزشتہ 10 دنوں سے لگا تار 50 ہزار سے کم  یومیہ نئے معاملے  رجسٹر کئے جارہے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BVR4.jpg

یہ جہاں ایک طرف  بڑے پیمانے پر  آبادی کے ذریعے کووڈ  کے تئیں اپنائے گئے  مناسب طور طریقے  کی ترجمانی کرتا ہے، وہیں اس  نقطہ نظر سے بھی  اہمیت کا حامل ہے کہ یورپ اور امریکہ کے کئی ممالک میں یومیہ معاملوں کی تعداد میں  اضافہ ہورہا ہے۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں  اضافے کا سلسلہ بھی  جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ، جہاں 29163  نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، وہیں 40791 لوگ  صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J9DB.jpg

حکومت پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مرض کی جانچ  کو بھی  جاری رکھے ہوئی ہے۔ آج  کُل  126542907 لوگوں کی جانچ  کی گئی ۔ اس کی وجہ سے مثبت معاملوں کی  مجموعی تعداد  گھٹ کر  7.01 فیصد ہوگئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044UQB.jpg

فعال معاملوں کی کُل تعداد  اس وقت  453401  ہے، جو کہ  کُل معاملوں کا  5.11  فیصد  ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد  8290370 ہے، اس کی وجہ سے  صحت یابی کی شرح  بہتر ہوکر  آج  93.42 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  صحت یابی کے  72.87 فیصد  معاملے  10 ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

کیرالہ میں  صحت  یاب ہونے والوں کی تعداد  سب سے زیادہ   ہے ، جہاں پر منی  معاملوں کی تعداد  6567 ہے، مغربی بنگال میں یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  4376 ہے جب کہ  دہلی میں  یہ تعداد 3560  ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WMCT.jpg

 

75.14 فیصد  نئے معاملے 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

دہلی میں گزشتہ چند دنوں کے مقابلے کل صرف  3797  نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، جب کہ مغربی بنگال میں نئے معاملوں کی تعداد  3012  اور کیرالہ میں 2710 ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00670HY.jpg

 

کُل 449 اموات میں سے 78.40 فیصد  10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

نئی اموات  کا 22.76  فیصد  یعنی  99 اموات  دہلی میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں 60 لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ مغربی بنگال میں 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TUWT.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن- ق ت- ق ر)

U-7297



(Release ID: 1673396) Visitor Counter : 234