ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے لوکل 4دیوالی مہم شروع کی
ہندوستانی دستکاری خریدکر اوراسے تحفے میں دے کر ہرایک سے دیوالی منانے کی اپیل
Posted On:
11 NOV 2020 1:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 11؍نومبر:دستکاری بھارت کی شاندار ثقافتی وراثت کی ایک علامت اور ملک میں معاش کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ یہ شعبہ خواتین کو بااختیاربنانے میں کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔کیونکہ تمام دستکاروں اور دستکاری کے پیشےسے جڑے ورکرز میں 55فیصدسے زائد خواتین ہیں ۔
وزیراعظم نے اپیل کی ہے کہ ہندوستانی دستکاری کے استعمال کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیئے اوراس کے بارے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بتاناچاہیئے ۔
ٹیکسٹائل کے وزیرنے سبھی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ :
‘‘9نومبرکو وزیراعظم کی واضح اپیل سے ترغیب پاکر آیئے ہم مقامی ٹیکسٹائل اوردستکاری کے کاروبار کے تئیں اپنی حمایت ظاہرکرنے کے لئے ایک ساتھ آئیں ۔ خواہ یہ مٹی کادیاہوا، دیسی ڈریپ ہو ، گھریلوسامان جیسے بسترکی چادریں ، پردے یادستکاری کے سامان ہوں جسے آپ اپنے عزیزوں کو تحفے میں دیتے ہیں ۔ اس دیوالی پر اپنی خریداری کی گنتی کریں ۔ بنکروں ، دستکاروں ، مقامی اورچھوٹے کاروبارکے ذریعہ دیوالی سیل کی حوصلہ افزائی کے لئے برائے مہربانی اپنے ٹویٹر، فیس بک اورانسٹاگرام پردکھائیں اور ہیش ٹیگ لوکل 4دیوالی کا استعمال کریں ۔ اپنے پسندیدہ سامان کی تصویرلیں ۔ خواہ یہ لباس ہویا دستکاری کی مصنوعات جسے آپ دیوالی کے موقع پر تحفے میں دینا چاہتے ہیں یا گھرمیں استعمال کرنا چاہتے ہیں، جس شخص سے آپ خریدرہے ہیں اسے ٹیگ کریں اور ہیش ٹیگ لوکل 4دیوالی پرجائیں ۔ اس چیلنج بھرے دورمیں سیلس کی مدد کریں۔آپ کی مددسے ضرورت مندوں کو دوبارہ ابھرنے کے مواقع ملیں گے ۔
***************
U-7143
(Release ID: 1671887)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
Telugu
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada