صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پچھلے 35 دن سے نئے مریضوں کی بنسبت نئی صحت یابیاں زیادہ
Posted On:
07 NOV 2020 11:42AM by PIB Delhi
نئی دہلی،07نومبر ،2020 / بھارت میں نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد روزانہ ایک مہینے سے ، نئے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہورہی ہے۔
تازہ 50356 نئے کیسوں کے برخلاف، پچھلے 24 گھنٹے میں 53920 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ یہ رجحان پچھلے 5 ہفتوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس نے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی آنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ، جو فی الحال 5.16 لاکھ ہے۔
پچھلے پانچ ہفتوں میں نئے کیسوں کی روزانہ اوسط میں لگاتار کمی آئی ہے۔ روزانہ اوسط نئے کیسوں میں کمی آکر اب یہ 46000 ہو گئے ہیں، جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئے کیسوں کی روزانہ اوسط 73000 سے زیادہ تھی۔
مذکورہ رجحان کے نتیجے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی ہوئی ہے اور آج یہ 516632 ہے۔ اس تعداد کا مطلب بھارت کے مجموعی متاثرہ کیسوں کی 6.11 فیصد شرح ہے۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد جاری ہے۔ریاست میں 11060 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد یہاں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1562342 ہو گئی ہے۔
قومی رجحان کو نظر میں رکھتے ہوئے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قومی اوسط سے زیادہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی خبریں مل رہی ہیں۔
77 فیصد نئے کیسوں کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں دلی میں نئے مریضوں کی تعداد مہاراشٹر سے زیادہ ہو گئی ہے اور کیرالہ میں 7178 کیسز کی اطلاع دی گئی ہے۔ کیرالہ میں 7002 نئے کیسز درج کیے گیے ہیں اور کل مہاراشٹر میں 6870 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔
پچھلے 24 گھنڑے میں 577 مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔
ان میں سے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 83فیصد اموات ہیں۔ مہاراشٹر سے 27.9 فیصد نئی اموات کی خبر ہے (161 اموات) ۔ اس کے بعد دلی اور مغربی بنگال میں 64 اور 55 نئی اموات کا بالترتیب نمبر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7029
(Release ID: 1670985)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam