امور داخلہ کی وزارت

راشٹریہ ایکتا دوس پر نئی دلی میں سردار پٹیل چوک پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا


صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انیل بیجل نے بھارت کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیے

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ’’سردار پٹیل جی کے آہنی ارادے والی قیادت ، خود کو وقف کر دینا اور وطن پرستی ہماری رہنمائی کرتی رہے گی‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے عوام کو راشٹریہ ایکتا دوس کا حلف دلایا
ایک پر تشکر قوم کی طرف عظیم وطن پرست سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ’’مرد آہن سردار پٹیل جی کو سلام جو قومی اتحاد کی ایک علامت ہیں اور ہر بھارتی کے دل میں رہتے ہیں‘‘

’’سردار پٹیل نے آزادی کے بعد ملک کو متحد کیا جو سینکڑوں رجواڑوں میں بٹا ہوا تھا اور آج کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی۔ ملک ان کے عظیم تعاون ، فیصلہ کن قیادت اور مادر وطن کے تئیں بے مثال عہد بستگی کو کبھی نہیں بھول سکتا ‘‘ – مرکزی وزیر داخلہ

جناب امت شاہ نے کہا ’’بھارت کو متحد کرنے سے لے کر سوم ناتھ مندر کی تعمیر نو تک سردار پٹیل نے اپنی زندگی کا

Posted On: 31 OCT 2020 12:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31 اکتوبر ،2020   / راشٹریہ ایکتا دوس پر نئی دلی کے سردار پٹیل چوک پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقعے پر صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  اور دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انیل بیجل نے بھارت کے مردا ٓہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

راشٹریہ ایکتا دوس پر  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا  ’’سردار پٹیل کی آہنی ارادے والی قیادت ان کا خود کو وقف کر دینا  اور وطن پرستی ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ ‘‘

عوام کو راشٹریہ ایکتا دوس کا حلف دلاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا  ’’میں حلف لیتا ہوں کہ میں ملک کے اتحاد  ، سالمیت اور سلامتی کو محفوظ رکھنے کےلیے خود کو وقف کرتا ہوں اور اس پیغام کو اپنے ہم وطنوں میں پھیلانے کی زبردست خواہش رکھتا ہوں ۔ میں اپنے ملک کے اتحاد کے جذبے کے تحت یہ حلف لیتا ہوں جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی دور اندیشی اور اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ میں یہ قسم بھی کھاتا ہوں کہ میں اپنے ملک کی اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا تعاون دیتا رہوں گا۔ ‘‘

جناب امت شاہ نے عظیم وطن پرست سردار پٹیل کو ایک پرتشکر قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا ’’مرد آہن سردار پٹیل جی کو سلام ، جو قومی اتحاد کی ایک علامت ہیں اور بھارتی کے دل میں رہتے ہیں۔ سردار پٹیل نے آزادی کے بعد قوم کو متحد کیا، جو سینکڑوں رجواڑوں  میں بٹی ہوئی تھیں اور آج کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی۔ ملک مادر وطن کے تئیں ان کے عظیم تعاون ، فیصلہ کن قیادت اور بے مثال عزم کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ ‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ’’بھارت کو متحد کرنے سے لے کر سوم ناتھ مندر کی تعمیر نو تک سردار پٹیل نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کےلیے وقف کر دیا۔ ایک پر تشکر قوم کی طرف سے میں سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو ایک عظیم وطن پرست اور بھارت کے مرد آہن تھے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6850

 

 



(Release ID: 1669127) Visitor Counter : 165