وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کیوڈیا اور احمد آباد میں سابرمتی دریا کے درمیان آنے جانے کے لیے سی پلین سروس کا افتتاح کیا
Posted On:
31 OCT 2020 2:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31اکتوبر وزیر اعظم نے کیوڈیا میں ایک آبی اڈے اور کیوڈیا میں مجسمہ اتحاد کو احمد آباد میں سابرمتی دریا سے جوڑنے کے لیے سی پلین سروس کا افتتاح کیا۔
جناب مودی نے احمد آباد میں سابرمتی دریا میں آبی اڈے اور سابرمتی دریا سے کیوڈیا تک سی پلین سروس کا افتتاح بھی کیا۔ یہ ملک میں دور دور تک کنیکٹیویٹی پیدا کرنے کے سلسلے میں آبی اڈوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہیں۔
سی پلینس پانی پر اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی سہولت اپنے اندر رکھتے ہیں اور اس طرح ان علاقوں تک رسائی ہوسکتی ہے جہاں ہوائی جہاز کےاترنے کی پٹی یا رن وے نہیں ہیں۔ اس طرح ان علاقوں کو آپس میں جوڑنے میں مدد ملے گی جو جغرافیائی یا علاقائی اعتبار سے چیلنج بھرے ہیں اور اس سے بھارت کے دور دراز کے علاقوں کو ہوا بازی کے نیٹ ورک کے ذریعے اصل دھارے سے ملایا جاسکے گا اور اس کے لیے ہوائی اڈے یا رن وے تعمیر کرنے کی لاگت بھی برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ چھوٹے پروں والے جہاز زمین اور جھیلوں، رُکے ہوئے پانی، باندھوں، رُوڑی اور گھاس میں بھی اترسکتے ہیں۔ اور اس طرح مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کرسکتے ہیں۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6853
(Release ID: 1669098)
Visitor Counter : 294
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam