ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے ایتھنول بلینڈڈ پٹرول پروگرام۔ ایتھنول سپلائی سال 21۔2020 کے لئے سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی کے لئے ایتھنول کی قیمت پر نظر ثانی کے تحت سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ ایتھنول کی حصولیابی کے میکانزم کو منظوری دی
Posted On:
29 OCT 2020 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے یکم دسمبر 2020 سے 30 دسمبر 2021 تک کے ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) 21۔2020 کے دوران آئندہ چینی کے سیزن 21۔2020 کے لئے ایتھنول بلینڈڈ پٹرول (ای بی ٹی) پروگرام کے تحت گنے پر مبنی مختلف خام مواد سے حاصل ہونے والے ایتھنول کی زیادہ قیمت مقرر کئے جانے کو منظوری دی ہے۔
- سی ہیوی مولاسیز سے حاصل ہونے والے ایتھنول کی قیمت 43.75 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 45.69 روپے فی لیٹر کی گئی،
- بی ہیوی مولاسیز سے حاصل ہونے والے ایتھنول کی قیمت 54.27 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 57.61 روپے فی لیٹر کی گئی،
- گنے کے رس / چینی / شوگر سیرپ کے طریقے سے حاصل ہونے والے ایتھنول کی قیمت59.48 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 62.65 روپے فی لیٹر کی گئی،
- اس کے علاوہ جی ایس ٹی اور ڈھلائی چارجز کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حقیقت پر مبنی ڈھلائی چارجز مقرر کریں تاکہ ایتھنول کی لمبی دوری سے ڈھلائی بے فائدہ نہ رہے۔
- ریاست کے اندر مقامی صنعت کو مناسب موقع فراہم کرانے اور ایتھنول کو ادھر سے ادھر لے جائے جانے کو کم کرنے کے لئے او ایم سیز مختلف معاملات مثلاً ڈھلائی کی لاگت ، دستیابی وغیرہ کے پیش نظر مختلف ذرائع سے ایتھنول کوترجیح دینے کے لئے معیار مقرر کریں گی۔ یہ ترجیح ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے میں پیداوار کےلئے اسی ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کی سرحدوں تک محدود ہوگی۔ اس طرح کی ترجیح کا حکم اس کے بعد جہاں کہیں ضروری ہو، دیگر ریاستوں سے ایتھنول درآمد کرنے کے لئے بھی دیا جائے گا۔
تمام ڈسٹلریوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا اور توقع ہے کہ ان کی بڑی تعداد ای بی پی پروگرام کے لئے ایتھنول سپلائی کرے گی۔ ایتھنول سپلائروں کو اچھی قیمت ملنے سے گنا کسانوں کے بقایہ جات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ جس سے گنا کسانوں کی مشکلات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
حکومت ایتھنول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام نافذ کررہی ہے جس میں او ایم سیز 10فیصد تک ایتھنول کی بلینڈنگ والا پٹرول فروخت کریں گی۔ یہ پروگرام متبادل اور ماحول دوست ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کےلئے یکم اپریل 2019 سے مرکز کے زیر انتظام خطے انڈو مان نکوبار اور لکشدیپ جرائز کے علاوہ پورے بھارت میں لاگو کیا گیا ہے۔
حکومت نے 2014 سے ایتھنو لی قیمت نوٹیفائی کی ہے۔ سال 2018 میں پہلی بار حکومت نے ایتھنول کی پیداوار کے لئے استعمال کئے جانے والے خام مال کی بنیاد پر ایتھنول کی الگ الگ قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔ ان فیصلوں سے ایتھنول کی سپلائی میں واضح بہتری آئی جس سے سرکاری شعببے کی او ایم سیز کے ذریعہ ایتھنول کی حصولیابی ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) 14۔2013 میں 38 کروڑ لیٹر سے بڑھ کر ای ایس وائی 20۔2019 میں 195 کروڑ لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔
او ایم سیز نے زر ضمانت کو 5 فیصد سے گھٹاکر ایک فیصد کیا جس سے ایتھنول سپلائروں کو تقریباً 400 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔ او ایم سیز نے سپلائی نہ کی جانے والے مقدار پر لگائے جانے والے جرمانے کو بھی 5 فیصد سے گھٹاکر ایک فیصد کیا، جس سے سپلائروں کو تقریباً 35 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔ یہ تمام سہولیات آتم نربھر بھارت کے مقصد کو پورا کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے فراہم کرائی گئیں۔
ملک میں چینی کی پیداوار کو محدود کرنے اور ایتھنول کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے پیش نظر حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں ایتھنول تیار کرنے کےلئے بی ہیوی مولاسیز ، گنے کے رس، چینی اور شوگر سیرپ کے استعمال کی اجازت شامل ہے۔
گنے کی مناسب اور منفعت بخش قیمت (ایف آر پی)اور مل سے چینی کی قیمت میں تبدیلیاں آنے کی وجہ سے گنے پر مبنی مختلف خام مال سے حاصل شدہ ایتھنول کی مل سے قیمت پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6802
(Release ID: 1668598)
Visitor Counter : 290
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam